Dene Wala Hath Lene Wale Hath Se Behtar Hai

google.com, pub-3332885674563366, DIRECT, f08c47fec0942fa0
دینے والا ہاتھ لینے والے ہاتھ سے بہتر ہے
حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینا طالبین اور سالکین کے انجمن میں جلوہ افروز تھے، گفتگو جاری تھی، درمیان میں ایک طالب علم نے عرض کیا کہ حضوراليَدُ العُلْيَا خَيْرٌ مِنَ اليَدِ السُّفْلَى( دینے والا ہاتھ لینے والے ہاتھ سے بہتر ہے۔بخاری) کا کیا مطلب ہے؟ جب کہ عطیات وصدقات لینے والوں میں ہم بعض متقی حضرات کو بھی پاتے ہیں جو اپنی ضرورت کے مطابق لیتے ہیں جب کہ دینے والوں میں غیر متقی حضرات بھی ہوتے ہیں۔
 آپ نے ارشاد فرمایا : دینے والا اس لیے افضل ہے کہ دنیا اس کے ہاتھ سے نکل رہی ہےاور جس قدر دنیا اس کے ہاتھ سے نکل رہی ہے،وہ اسی قدر صفت فقر سے آراستہ ہو رہا ہے، اللہ کا محتاج بن رہا ہے اور اسی قدر وہ بخل کے مرض سے بھی نجات پا رہا ہے، اس وقت وہ تارک الدنیا ہے اور یہ اللہ کو پسند ہے ۔

0 تبصرے

اپنی رائے پیش کریں