About Us

0

Alehsan World is a blog working as news portal of Alehsan Media centre at Arifia knowledge city, having Sufi thoughts and moderate views  unbiased to any one, trying  to be a good example of a clean journalism  by presenting news, audios videos photos, articles, magazines and essays of beneficial nature like Khizre Rah monthly etc. 

الاحسان ورلڈ میں آپ کا خیر مقدم ہے ۔ ہمارا یہ بلاگ خالص اسلامی اور معتدل نقطۂ نظر کا حامی ہے ۔ آپ کے لیے یہاں اسلامی لٹریچر اور آسان زبان میں دینی افکار و خیالات پر مشتمل ڈھیر سارے علمی و فکری رشحات مہیا ہیں ۔
ہمارا مقصد ایک ایسی دنیا آباد کرنا ہے جو امن و شانتی کی دنیا ہو، اخلاص و للہیت کی دنیا ہو، اور ایسا انقلاب برپا کرنا ہے جو صوفیہ صافیہ کے منہج پر ہو۔اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب ہم اپنے اسلاف کی فکر اور ان کے طریق زندگی کامطالعہ کریں گے جو ہمارے لیے مشعل راہ ہے ۔
الاحسان ورلڈ در اصل ’’شاہ صفی اکیڈمی‘‘ سے وابستہ نوجوان اہل قلم کی نگارشات کا برقی اشاعتی مرکز ہے۔ اکیڈمی کے ساتھ ماہر، اسلام نواز اور روشن خیال اہل علم کی ایک ٹیم وابستہ ہے۔ شاہ صفی اکیڈمی سے انھیں ارباب علم و دانش کی نگارشات پر مشتمل عربی اور اردو میں کئی ایک مجلات مثلاً ’’خضر راہ‘‘ ’’الاحسان‘‘ وغیرہ شائع ہوتے ہیں۔ ناظرین اس بلاگ کے توسط سے مذکورہ مجلات کی مشمولات سے مستفید کیے جاتے رہیں گے۔
اسی طرح ’’شاہ صفی میموریل ٹرسٹ‘‘ کی فلاحی، تعلیمی اور اصلاحی خدمات سے بھی ناظرین واقف ہوسکیں گے۔ واضح رہے کہ یہ تمام علمی، تعلیمی، دعوتی، فلاحی اور اشاعتی سرگرمیاں عصر حاضر کے معروف داعی و مصلح شیخ ابو سعید شاہ احسان اللہ محمدی کی زیر سرپرستی انجام پاتی ہیں۔

Post a Comment

0Comments

اپنی رائے پیش کریں

Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !