Namaz Ke Wajibat

Alehsan Media
0

نمازکے واجبات
 مولانا محمد یعقوب علی خاں
امام وخطیب مسجدخلیل اللہ

اللہ تعالیٰ کاارشاد ہے کہ:’’اقیمواالصلٰوۃ۔‘‘
یعنی پورے ارکان کے ساتھ نمازاداکرو۔
  یہاں یہ جان لینا ضروری ہے کہ ارکان نمازیعنی نماز کے فرائض کی طرح نماز کے واجبات بھی ہیں جن کا ادا کرنا نہایت ضروری ہے ، کیونکہ ا ن کی ادائیگی کے بغیر نمازدرست نہیں ہوتی۔البتہ!یہ فرق ضرور ہے کہ نماز کے فرائض کے چھوٹ جانے یا چھوڑدینے سے نماز بالکل نہیں ہوگی اور پھرسے ادا کرنا ہوگا جبکہ واجبات نماز کے چھوڑدینے یا چھوٹ جانے کی دو صورتیں ہیں:
پہلی صورت یہ ہے کہ کوئی واجب اگربھول سے چھوٹ جائے تو سجدۂ سہوکرلے ،نماز ہوجائے گی۔
دوسری صورت یہ ہے کہ اگر جان بوجھ کر چھوڑدیا توپھر سے نمازادا کرناپڑے گا ،ورنہ گنہ گار ہوگا۔
نماز کے واجبا ت
۱۔اللہ اکبر کہہ کر نماز کی ابتداکرنا۔
۲۔فرض کی دوپہلی رکعتوں میں اور وتر ونفل کی تمام رکعتوںمیں سورۂ فاتحہ پڑھنا۔
مسئلہ:سورۂ فاتحہ کی ساتوں آیتیں پڑھنا واجب ہے ، ان  میں سے کسی بھی آیت یا لفظ کا ترک،واجب کا ترک ہے۔
۳۔فرض کی پہلی دونوں رکعتوں میں اور وتر و نفل کی تمام رکعتوںمیں الحمدکے ساتھ کسی چھوٹی سورۃ یا کم سے کم تین آیات کا ملانا۔
۴۔سورہ سے پہلے سورۂ فاتحہ پڑھنا۔
۵۔دوسجدوں کو پے درپے کرنا۔
۶۔تعدیل ارکان یعنی رکوع،سجود،قومہ اور جلسہ میں کم سے کم ایک بار سبحان ربی الاعلیٰ پڑھنے کی مقدار ٹھہرنا۔
قومہ:رکوع کے بعد سیدھا کھڑا ہونا۔
جلسہ:دوسجدوں کے درمیان بیٹھنا۔
۷۔قعدہ میں تشہد پڑھنایااس کی مقدار بیٹھنا۔
۸۔تشہد پڑھنے کے بعد فوراً تیسری رکعت کے لیے کھڑاہونا۔
۹۔سلام کے ذریعے نماز سے فارغ ہونا۔
۱۰۔وترکی تیسری رکعت میںفاتحہ اور سورہ سے فارغ ہونے کے بعد دعائے قنوت پڑھنا۔
۱۱۔عید اور بقر عید کی ہر رکعت میں تین زائد تکبیر کہنا۔
۱۲۔عید اور بقرعید کی دوسری رکعت میں رکوع کے لیے اللہ اکبر کہنا۔
۱۳۔فجر ،مغرب اورعشا کی پہلی دونوں رکعتوں میںامام کا بلند آواز سے قرأت کرنا۔
مسئلہ :جمعہ ،عیدین ،تراویح اور رمضان کی وتر میں بھی امام کا بلند آوازسے قرأت کرناواجب ہے۔
مسئلہ:جو تنہا نمازپڑھے اُسے فجر،مغرب اورعشامیں اختیارہے،چاہے توبلند آواز سے قرأت کرے یا پست آواز سے،مگر بلند آواز سے قرأت کرنا افضل ہے۔
۱۴۔ظہراورعصرکی تمام رکعتوںمیں اورمغرب کی آخری رکعت اور عشا کی آخری دونوں رکعتوںمیں امام یا تنہانماز پڑھنے والوں کے لیے دھیمی آواز سے قرأت کرنا ۔ 

Tags

Post a Comment

0Comments

اپنی رائے پیش کریں

Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !