Republic Day-2015 celebrated in Jamia Arifia

 Jamia Arifia/Allahabad:26th jan-2015 

   جامعہ عارفیہ ، الٰہ آباد میں جشن یوم جمہوریہ اور قومی پرچم کشائی کی تقریب   
 ۲۶؍ جنوری بروز پیر ۲۰۱۵ء جامعہ عارفیہ ، سید سراواں ، کوشامبی ، الٰہ آباد میں یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی پرچم لہرایا گیا اور مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جامعہ کے پرنسپل مولانا محمد عمران حبیبی نے اساتذہ اور طلبہ کی موجودگی میں قومی پرچم ترنگا لہرایااور طلبہ نے اپنی خوبصورت آواز میں علامہ اقبال کی مشہورقومی نظم ’’چشتی نے جس زمیں میں پیغام حق سنایا، نانک نے جس چمن میں وحدت کا گیت گایا ، میرا وطن وہی ہے میرا وطن وہی ہے ‘‘ کو پڑھا اور مولانا مجیب الرحمن علیمی نے یوم جمہوریہ کے تعلق سے گفتگو کی ۔ جس میں انہوں نے خاص طور سے ہندوستان میں پیار و محبت ، اخوت و بھائی چارہ کو فروغ دینے ، سماجی حقوق کو بجالانے اور شہری حقوق کو انجام دینے پر بہت زور دیا تا کہ ہم صرف رسمی طور پر یوم جمہوریہ نہ منائیں بلکہ حقیقی طور سے جمہوریت کے محافظ اور علم بردار بنیں ۔ اس موقع پر جامعہ کے طلبہ کی مشترکہ تنظیم ’’جمعیۃ الطلبہ ‘‘ نے اپنے پورے جوش و خروش اور دلچسپی کا مظاہرہ کیا ۔ تنظیم کے ارکان نے اپنے امیر مولانا علی سعید صفوی کی قیادت میں رفاہی خدمت انجام دی اور اس قومی تقریب کو دلچسپ بنانے کی بھر پور کوشش کی ۔ قومی جشن پرنسپل جامعہ کی دعا اور طلبہ میں مٹھائیوں کی تقسیم پر اختتام پذیر ہوا ۔






0 تبصرے

اپنی رائے پیش کریں

google.com, pub-3332885674563366, DIRECT, f08c47fec0942fa0