Khizr-e-rah Monthly ➤
khizr-e-rah-oct-2015➤
Sheikh Abu Saeed➤]
ایسا نزول جلوۂ نور قدیم ہے
کچھ بھی خبر نہیں ہے کہاں دل مقیم ہے
صحن حرم میں شیخ عبث کیوں مقیم ہے
کوئے مغاں میں آ یہ رہِ مستقیم ہے
یہ میکدہ ہے شیخ قبا پوش با ادب
کوئی خلیل ہے یہاں کوئی کلیم ہے
کرتا ہوں ورد مصحف ناطق کی آیتیں
لیکن سبق ہنوز الف لام میم ہے
اس مدرسہ میں درس کے طالب ہیں ہم سعیدؔ
جس مدرسہ میں علم حجاب عظیم ہے
اپنی رائے پیش کریں