
ٹرسٹ کےزیر اہتمام رفاہی مطب چلتا ہے جس سے طلبۂ جامعہ عارفیہ کے علاوہ گردو نواح کے عام لوگ بھی استفادہ کرتے ہیں۔ اسی طرح یہ ٹرسٹ وقتا فوقتا طبی کیمپ کا انعقاد، حسب ضرورت غریب و نادار افراد کی امداد، ضعیف العمر اور بے گھر لوگوں کی رہائش کا انتظام اور ہردن لنگر عام کا اہتمام بھی کرتاچلا آرہا ہے جن علاقوں میں جس طرح کی ضرورتیں ہوتی ہیں انہیں پوری کرنے کی کوشش کی جاتی ہے؛ مثلا غریب بچیوں کی شادیاں، دیہی علاقوں میں صاف ستھراپانی فراہم کرنے کے لیےنل لگوانا،مکاتب و مساجد کا قیام، معلمین اور ائمہ کا انتظام اور ان جیسے دیگر خدمات انجام دینے کی ہر ممکن کوشش جاری رہتی ہے۔
مجلس تزکیہ واصلاح، محفل سماع،تقریر ی وتحریری مقابلہ جات،علمی مسابقے،تعلیمی بیداری اجلاس،قومی وملی سیمیناراوراس طرح کی دوسری ثقافتی تقریبات بھی ٹرسٹ کے زیراہتمام منعقدہوتی رہتی ہیں۔شاہ احسان اللہ لائبریری،شاہ صفی اکیڈمی،جامع مسجد،جامعہ عارفیہ کے علاوہ چھوٹے بڑے درجنوں دینی وتعلیمی اوررفاہی اداروں کا ہرممکن تعاون کیاجاتاہے۔
الغرض ٹرسٹ اپنے قیام سے لے کر اب تک رنگ ونسل اورمذہبی وعلاقائی عصبیتوں سے بالاتر ہوکر بلاتفریق، انسانیت کی خدمت میں لگاہواہے اوربلااشتہارحاجت مندوںکی حاجت روائی میں مصروف عمل ہے۔
0 تبصرے
اپنی رائے پیش کریں