kashf aur mayaar e wilayat

google.com, pub-3332885674563366, DIRECT, f08c47fec0942fa0
کشف اورمعیارِولایت
ایک مرتبہ حضرت داعی اسلام مدظلہ العالی کی مجلس بافیض میں حاضری کی سعادت حاصل ہوئی۔ آپ نے کشف پر گفتگو کرتے ہوئے ارشادفرمایاکہ کشف دوطرح کا ہوتاہے: ۱۔کشف کونی ۲۔ کشف ایمانی
کشف کونی یہ ہے کہ کس کے گھر میں کیاہے اور کون اپنے دل میں کیاسوچ رہاہے ،اس طرح کی باتیں کسی پرمنکشف ہوجائیںتویہ معیار ولایت نہیں، کیوں کہ صفت تو سادھوؤں اورجوگیوں کوبھی ان کی ریاضتوں کے ذریعے حاصل ہوجاتی ہے،بلکہ ایسا توشیطان کوبھی حاصل ہے کہ وہ لوگوں کی نیتوں پر مطلع ہوکر ان کو بھٹکانے کے لیے وسوسہ ڈالتاہے۔
کشف ایمانی یہ ہے کہ انسان پر دنیا،نفس و شیطان کی حقیقت اوران کے مکروفریب یوں ہی جہنم کی ہولناکیوں اور جنت کی کامیابیوں کا کشف ہوجائے،اقرارلسانی تصدیق قلبی میں تبدیل ہوجائے اورپھرایمان غیبی ایمان شہودی میں بدل جائے۔اسی معنی میںاللہ تعالیٰ ارشادفرماتاہے:فَكَشَفْنَا عَنْكَ غِطَاءَكَ فَبَصَرُكَ الْيَوْمَ حَدِيدٌ۝۲۲(سورۂ ق)
ترجمہ: ہم نے تم سے تمہاراحجاب دورکردیا ہےتو آج تمہاری نگاہ تیز ہوگئی ہے۔
یہ قیامت کے دن کی بات ہےکہ اس روز سب کودنیا ،نفس وشیطان اورآخرت کی حقیقت کاکشف ہوجائےگا، اور اس وقت کافر دنیامیں لوٹنے اوراعمال صالحہ کرنے کی تمنابھی کرے گالیکن اللہ کے بندوں پران چیزوں کی حقیقت کا کشف دنیا ہی میں ہوجاتاہے اوراسی وجہ سے وہ دنیامیں رہتے ہوئے بھی دنیا سے جدا ہوکر،اپنے مولیٰ سے تعلق رکھنے والے اور اس کے احکام کی اطاعت کرنے والے ہوتے ہیں اور یہ کشف ایمانی یقینی طورپر معیار ولایت ہے۔
خضرِراہ فروری ۲۰۱۵ء

0 تبصرے

اپنی رائے پیش کریں