Taraweeh

<
تراویح
تراویح ’ترویحۃ‘کی جمع ہے ،ترویحہ کا معنی ہے آرام کرنا، کیونکہ تراویح میں چار رکعت کے بعد کچھ دیربیٹھتے ہیں تاکہ جو تھکاوٹ ان چار رکعات کے درمیان ہوئی ہو، بیٹھنے سے قدرے آرام مل جائے ۔
نماز تراویح باتفاقِ علما سنت مؤکدہ ہے،رمضان کی راتوں میں عبادت کرنا اللہ تعالیٰ سے قریب ہونے کا اہم ذریعہ ہے، امام نخعی فرماتے ہیں: رمضان میں ایک روزہ رکھنا ، ایک تسبیح پڑھنا اور ایک رکعت پڑھنا ، ایک ہزاردن روزہ رکھنے، ایک ہزار تسبیح پڑھنے اور ایک ہزار رکعت پڑھنے سے بہترہے۔ (الدر المنثورج:۱، ص: ۴۵۴)
تراویح کی فضیلت
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا :
مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِیمَانًا وَاِحْتِسَابًا غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ۔(بخاری،کتاب التراویح)
ترجمہ:جس نے رمضان کے مہینے میں ایمان اور ثواب کی نیت کے ساتھ قیام کیا ،اس کے اگلے اور پچھلے گناہ معاف کردیے جائیں گے ۔
اس حدیث کا ظاہر معنی یہ ہے کہ اس کے تمام صغیرہ اور کبیرہ گناہ معاف کردیے جائیں گے، لیکن علمائے اہل سنت کے نزدیک صرف صغیرہ گناہ معاف کیے جائیں گے کیوں کہ کبیرہ گناہ توبہ یا نبی کریم کی شفاعت یا اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ہی معاف ہوتے ہیں اور صغیرہ گناہ، کبائرسے بچنے یا نیک اعمال کی وجہ سے معاف کردیے جاتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:

0 تبصرے

اپنی رائے پیش کریں

google.com, pub-3332885674563366, DIRECT, f08c47fec0942fa0