Ishq Ki Nakamyabi Kamyabi Ki Daleel

عشق کی ناکامیابی کامیابی کی دلیل

عشق کی ناکامیابی کامیابی کی دلیل
 بوالہوس کو کیاخبرکیوں کر زیاں حاصل میں ہے

بے محابا پھونک دے جو عرصۂ کون و مکاں
ایک ایسی بھی تجلی میرے آب و گل میں ہے

قیس بھی درس جنوں لیتاہے جس سے بے دریغ
عاقل و مجنون ایسا وادیٔ چائل(۱) میں ہے

 خود بخود مقتول ہونے کو چلا مقتل سعیدؔ
 ایک تازہ زندگی ایسی کف قاتل میں ہے


 (۱) ’’چائل ‘‘ضلع’’ کوشامبی‘‘کی ایک تحصیل ہے جس میں حضرت کی خانقاہ معلی واقع ہے۔

0 تبصرے

اپنی رائے پیش کریں

google.com, pub-3332885674563366, DIRECT, f08c47fec0942fa0