Meri Tasbeeh Padhte Hain Malaik Asmanon Mein

مری تسبیح پڑھتے ہیں ملائک آسمانوں میں

نہ سمجھو مشت پر مجھ کو امین راز جاناں ہوں
مری تسبیح پڑھتے ہیں ملائک آسمانوں میں

 جسے لیناہودرس بے خودی بیٹھے وہ مستوں میں
 کہ یہ سودا نہیں ملتا خرد کے کارخانوں میں

 بصد زہد و ورع اب تک نہیں پہنچا جہاں زاہد
نیازِعشق کے صدقے وہاں پہنچاہوں آنوں میں

 جہانِ رنگ و بو سے لے کے گلزارِ تمنا تک
 نہیں دیکھاسعیدؔایساجواں میں نے جوانوں میں

0 تبصرے

اپنی رائے پیش کریں

google.com, pub-3332885674563366, DIRECT, f08c47fec0942fa0