Imam Hussain Ka Paigham Insaniyat Ke Naam


امام حسین کا پیغام انسانیت کے نام
پروگرام: ذکر شہدائے کربلا
مقام: بجلی پور ، کوشامبی
بتاریخ: 7 محرم الحرام
خطیب: مولانا امام الدین سعیدی

کربلا کی جنگ  صرف اور صرف دین اسلام کی حفاظت اور مسلم معاشرے کی بقا کی جنگ تھی ۔ امام  عالی مقام امام حسین علیہ السلام کی جنگ احقاق حق  اور دین کو دنیا طلبی کے لیے استعمال کرنے والوں  کے  خلاف تھی ، آپ نے سب کچھ قربان کرنا گورا کر لیا ؛ لیکن  دین کے احکامات کی پاسداری کرتے رہے اور حق کے ساتھ باطل کی آمیزش کو گوارا نہیں کیا۔
آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم یزیدت کے خاتمے کے لیے حسینیت کو زندہ کریں اور اس بات کا یقین رکھیں کہ اگر حق پر چلنا ہے اور  خداوند قدوس کے احکامات پر عمل پیرا ہونا ہے تو ہمیں اپنے اندر اور معاشرے میں پنپ رہے یزیدی فکر کے ساتھ جنگ کرنی ہوگی اور  اپنی قربانی پیش کرنی ہوگی تب ہی جا کر صحیح معنوں میں یا حسین زندہ باد کے نعروں کی صحیح تعبیر رونما ہوگی ۔ 


قتل حسین اصل میں مرگِ یزید ہے 
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد

0 Comments

اپنی رائے پیش کریں