Kitabullah Aur Ahle Bait Ke Daman Ko Thame Rahna Hidayat Ki Zamanat Hai

Alehsan Media
0

کتاب اللہ اور اہل بیت و اہل طاعت کے دامن کو تھامے رہنا ہدایت کی ضمانت ہے
پروگرام: دعوت حق
زیر سرپرستی: داعی اسلام شیخ ابو سعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی دام ظلہ العالی
خطیب: مفتی کتاب الدین رضوی(نائب پرنسپل جامعہ عارفیہ)
مقام: بابو پوروا، کانپور
بتاریخ: 8 اکتوبر 2016

اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی تبلیغی ذمہ داریوں اور خدمات کے عوض میں امت سے کوئی اجرت نہیں طلب کی ؛ بلکہ اہل قرابت و اہل طاعت کی محبت کو طلب کیا ہے اور زبان حدیث سے اس بات کی سند بھی دے دی ہے کہ اگر کوئی شخص کتاب اللہ اور اہل قرابت و طاعت کی محبت رکھتا ہے تو وہ ہرگز گمراہ نہیں ہو سکتا۔ خلاصہ یہ کہ اگر پتہ لگانا ہو کہ ہم ہدایت پر ہیں یا نہیں تو صرف اتنا معلوم کر لیں ہمارے اندر کتاب اللہ اور کتاب اللہ پر عمل کرنے والوں کی اطاعت و محبت ہے کہ نہیں!!!
ہماری زندگی میں وہی چیزیں ہمیں ملتی ہیں جو اللہ نے فیصلہ فرما رکھا ہے۔ اسلام میں کسی بھی طرح سے سعد و نحس کی کوئی گنجائش نہیں۔
کربلائے معلی میں امام عالی مقام مجبور نہیں تھے اور نہ ہی کسی کرامت کی بنیاد پر صبر و تحمل یا آسانی چاہی بلکہ کتاب اللہ کے احکام پر استقامت کی بنیاد پر صبر و تحمل سے کام لیا۔
قرآن کی تلاوت کا مقصد صرف جھاڑ پھونک کرنا اور شیطان کو بھگانا نہیں ہے بلکہ رگوں میں دوڑ رہے شیطانی افکار کو بھی دور کرنا ہے۔

Post a Comment

0Comments

اپنی رائے پیش کریں

Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !