قرآن اور اہل بیت کے حقوق ادا کرنے والا کبھی گمراہ نہیں ہو سکتا
پروگرام: ذکر شہدائے کربلا کانفرنس
مقام: نینا گھاٹ، دربھنگہ
بتاریخ: 13 اکتوبر 2016
خطیب: نقیب الوصوفیہ مفتی کتاب الدین رضوی (نائب پرنسپل جامعہ عارفیہ، الٰہ آباد)
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زبان حدیث سے اس بات کو اور واضح فرما دیا کہ جب تک امت مسلمہ قرآن اور اہل بیت کو مضبوطی سے تھامے رہے گی وہ ہرگز گمراہ نہیں ہو سکتی.
قرآن کے پانچ تقاضے ہیں:
(۱) قرآن پر ایمان لانا.
(۲) قرآن کی تلاوت کرنا.
(۳) قرآن کو سمجھنا.
(۴) قرآنی احکام پر عمل پیرا ہونا.
(۵) قرآنی پیغام کی تبلیغ و اشاعت
مودت و محبت کے چھ تقاضے ہیں:
(۱) محبوب سے دوری اور جدائی میں آہ سرد بھرنا.
(۲) محبوب کے دیدار کے لیے ترستے ہوئے آنکھوں سے آنسوؤں کی بارش برسانا.
(۳) محبوب کی رضا کو تلاش کرنا اور اس کی ناراضگی کے خوف سے رنگ کا زرد ہونا.
(۴) کم کھانا
(۵) کم بولنا
(۶) کم سونا اور محبوب کی یاد سے غافل نہ ہونا.
مودت اور محبت کا تقاضا یہ بھی ہے کہ ہم ان عظیم المرتبت ہستیوں کا احسان مانیں اور نعمتوں کا خوب خوب چرچا کریں، نبی دین لانے والے ہیں، شہدا دین بچانے والے ہیں اور اولیا دین پھیلانے والے ہیں، ہم وقتا فوقتا ان سب کا ذکر خیر اور مجالس کا اہتمام کرتے رہتے ہیں. ہم اہل سنت و جماعت سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سب کے ذکر کی محفل سجاتے ہیں.
0 تبصرے
اپنی رائے پیش کریں