Gandhi Aur Iqbal Ke Afkar o Nazrayat Par Yak Roza Seminar

Alehsan Media
0
گاندھی اور اقبال کے افکار و نظریات پر یک روزہ سیمینار

09 نومبر 2016
گاندھی اور اقبال  زندگی بھر عدم تشدد اور امن و سلامتی کا پیغام دیتے رہے،  کبھی کسی سے انتقام کی نہ فکر کی اور نہ اس کا درس دیا، حضرت نظام الدین اولیا دہلوی نے فرمایا کہ اگر کانٹا بچھانے والوں کی راہ میں کانٹا ہی بچھایا جائے تو پوری دنیا کانٹوں سے بھر جائے گی، ہندوستان؛ صوفی، سنتوں کی سرزمین ہے، صوفیہ نے تشدد اور تطرف کو ہمیشہ نا پسند کیا اور امن و سلامتی، بھائی چارہ اور اخوت و محبت کا پیغام عام کیا ہے ، صوفی سنتوں کی کوشش کا نتیجہ ہے کہ ہندوستان مختلف مذاہب اور کلچر کا گلدستہ بنا ہوا ہے، گاندھی اور اقبال کے افکار و نظریات صوفیہ کے نظریات  کے مطابق تھے، آج کا دور تشدد اور بد امنی کا دور ہے،  گاندھی اور اقبال کی تعلیمات کی ضرورت اور ان کے نظریات کی اہمیت اس دور میں مزید بڑھ جاتی ہے، علما و دانشوران کو چاہیے کہ ان امن پرست اور انسانیت ساز نظریات پر خود بھی عمل کریں اور اس سے اپنی نوجوان نسل کو بھی آگاہ کریں تاکہ مضطرب اور بے قرار انسانیت کو قرار مل سکے ـ ان خیالات کا اظہار  محمد مجیب الرحمن علیمی ازہری ریسرچ اسکالر شعبہ عربی،  الہ آباد یونیورسٹی، الہ آباد نے شاعر مشرق علامہ اقبال کی یوم پیدائش کے موقع پر شعبہ عربی کے زیر اہتمام " گاندھی اور اقبال کے انسانیت ساز افکار و نظریات کی موجودہ دور میں اہمیت و ضرورت " کے عنوان کے تحت  منعقدہ یک روزہ سیمینار میں کیا، جو سیمینار  شعبہ عربی و فارسی کی صدر محترمہ پروفیسر صالحہ رشید کی سرپرستی اور صدارت میں منعقد ہوا ، جس میں شعبہ عربی و فارسی کے اساتذہ و باحثین کے علاوہ شعبہ اردو کے باحثین نے بھی شرکت کی اور اپنے اپنے مقالے پیش کیے، عربی،  انگریزی، فارسی اور اردو زبانوں میں تقریبا دو درجن مقالات اس یک روزہ سیمینار میں پڑھے گیے،  اس سیمینار کی نظامت ڈاکٹر محمود مرزا استاذ شعبہ عربی نے کی اور شعبہ کے استاذ محترمہ نیلوفر حفیظ نے شرکا کا شکریہ ادا کیا، پروفیسر صالحہ رشید نے اپنے صدارتی خطبہ میں فرمایا کہ آئندہ بھی اس طرح کے سیمینار منعقد کیے جاتے رہیں  گے،  ساتھ ہی انہوں نے اپنے تمام معاونین کو تشکر پیش کیں ـ
ثاقب علیمی الاحسان میڈیا ریپوٹرـ

Post a Comment

0Comments

اپنی رائے پیش کریں

Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !