Tahaffuz e Shariat Ke Liye Musalman Pahle Khud Shariat Par Amal Karein

Alehsan Media
1
تحفظ شریعت کے لیےمسلمان پہلےخود شریعت پر عمل کریں 
ماہانہ اجلاس مولائے کائنات میں شریک علما کا اظہارخیال 
22 اکتوبر
(پریس ریلیز ، سید سراواں) 
Mufti Kitabuddin Razwi

حسب روایت مولائے کائنات حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی یادمیں ایک محفل کا انعقادکیاگیا،جس کی سرپرستی داعی اسلام شیخ ابوسعیدشاہ احسان اللہ محمدی صفوی،زیب سجادہ خانقاہ عالیہ عارفیہ،سیدسراواں نے فرمائی۔محفل کاآغازحافظ یاسرمتعلم جامعہ عارفیہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ جب کہ نعتیہ کلام پیش کرنے کے لیے مولوی فیضان ناروی اورمولوی اویس رضا گجراتی کومدعو کیا گیا ۔ 
Mufti Rahmat Ali Misbahi
عوام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مقصو احمد سعیدی ازہری،استاذ جامعہ ہذا نےداعی ومدعو کے اوصاف بیان کرتے ہوئے کہاکہ ہم میں کاہر شخص داعی بھی ہے اور مدعو بھی۔ بہترین دعوت،دین کی دعوت ہے،اوردین کا داعی پہلے خودہی دین پر عمل کرنے والاہو تبھی دعوت مؤثر ہوسکتی ہے ،لہٰذا سب سے پہلےہم خوداپنے اندراخلاقی خوبیاں پیداکریں ،حسن ظن،حسن معاملات اورہمدردی ورواداری کو اپنی زندگی میں نافذ کریں۔
 مفتی رحمت علی مصباحی نے اپنے خطاب میں کہاکہ مومن ،مومن کا آئینہ ہوتا ہے،اس لیےاگرہم برائیوں کا خاتمہ چاہتے ہیں اور ایمان و عمل میں درستگی کے خواہاں ہیں تو جس طرح گندے آئینے کو صاف کرنے کے لیے اس کو بہت احتیاط کے ساتھ صاف کرتے ہیں تا کہ آئینہ ٹوٹ نہ جائے، ہمیں بھی اپنے مومن بھائیوں کی اصلاح کرتے وقت احتیاط واعتدال کی راہ اختیارکرنی ہوگی،اس کی ایک بہترین مثال اور قابل رشک مصلح کے طورپرعارف باللہ داعی اسلام دام ظلہ العالی کی ذات ہمارے سامنے ہے۔
Maulana Maqsood Ahmad Saeedi Azhari


نقیب الصوفیہ مفتی محمد کتاب الدین رضوی ، نائب پرنسپل جامعہ ہذا نے اپنے خطاب میں اس بات پرزوردیاکہ اگر واقعی میں شریعت اور دین کا تحفظ مطلوب ہے تو ہم تمام مسلمانوں کو شریعت کے تمام احکامات پر عمل شروع کر دینا چاہیے، پھر کسی میں اتنی ہمت نہیں ہوگی کہ ہماری مسجدوں اور اسلامی نظام ومعاشرت کی طرف آنکھ اٹھا کربھی دیکھ سکے۔ مولانا مجیب الرحمٰن علیمی ازہری استاذ جامعہ ہذانے نقابت کے فرائض انجام دیے، جب کہ شرکا میںطلباواساتذہ کے قریب وبعیدسے عوام کی بڑی تعداد اس میں محفل شریک ہوئی۔ان میں ہمدرد قوم و ملت حضرت احسان اللہ شاہ ، مہتمم دارالعلوم اہل سنت ، کشن گنج قابل ذکر ہیں۔

اخیر میں قاسم روہی کی مترنم آواز کےساتھ درودوو سلام کا نذرانہ پیش کیاگیا اور داعی اسلام مدظلہ کی دعاؤں پر محفل اختتام پذیر ہوا،اورپھر لنگر کھانے کے بعد لوگ اپنے اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔ 












Post a Comment

1Comments

اپنی رائے پیش کریں

  1. Subhanallah Allah Daiye Islam Ka Saya Hum Sab Par Ta Der Qayam Rakhe

    ReplyDelete
Post a Comment

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !