Jamia Azhar Khalis Roohaniyat Aur Deen e Fitrat Ka Muballigh wa Dai Hai: Mujiburrahman



جامعہ ازہر خالص روحانیت اور دین فطرت کا مبلغ و داعی ہے : مولانامجیب الرحمٰن
سید سراواں (پریس ریلیز )
8 ؍نومبر 2016


جامعہ عارفیہ کی طلبہ ٹیم’’جمیعۃ الطلبہ‘‘کی جانب سے امسال جامعہ ازہرسے دعوت وتبلیغ کاکورس مکمل کرنے والے علماکے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقادکیاگیا۔جس کی صدارت ولی عہدداعی اسلام مولانا حسن سعید صفوی ازہری نے فرمائی۔محفل کاآغازتلاوت پاک اورنعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔مولانامحمدذکی کے استقبالیہ خطاب کے بعدمولانا رفعت رضا نوری نے طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے جامعہ ازہر سےتبلیغی کورس مکمل کرنے پر مولانا مجیب الرحمٰن علیمی، مولانا مقصود عالم سعیدی اور قاری سرفراز سعیدی کو ہدیہ و تبریک پیش کیا ۔ واضح رہے کہ اس موقع پر ایڈیٹرماہنامہ’’ خضرِ راہ‘‘ ڈاکٹر جہاں گیر حسن مصباحی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض ہونے پراُنہیں مبارک بادی پیش کی گئی ۔ 

مولانا مجیب الرحمٰن علیمی ازہری نےطلبہ واساتذہ سے اپنےتجربات بیان کیے،اوربڑےہی جامع انداز میں جامعہ ازہر، مصرکے اساتذہ کے تعلیمی و تدریسی ذوق وشوق،اوروہاں کےنظام تعلیم کے حسن پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ،یہ بھی بتایاکہ جامعہ ازہر مسلکی و گروہی نظریات سے اوپر اٹھ کر خالص روحانیت اور دین فطرت کا مبلغ و داعی ہے۔ 
مولانا مقصود عالم سعیدی ازہری نے مصری اساتذہ کے اخلاقی وتربیتی پہلو کی خوبیاں بیان کیں اوربتایا کہ جس طریقے سےجامعہ ازہر تعلیم اور قیادت کے معاملے میں عالم اسلام کی نمائندگی کررہا ہے، اسی طرح سے اخلاقی و تربیتی پہلو پر بھی وہ حد درجہ حساس ہےاور قابل تقلید و نمونۂ عمل ہے ۔ انھوں نے طلبہ کویہ نصیحت بھی کی کہ جس طریقے سے اچھا استاذ بننے کے لیے پہلے اچھا شاگرد ہونا ضروری ہے ، اسی طرح اچھا مبلغ بننے کیے لیے بہترین مدعو ہونا بھی ضروری ہے ۔
قاری سرفرازاحمد سعیدی نے وہاں کے تعلیم قرأت کے نظام سےبخوبی واقف کرایااورکہا کہ جامعہ ازہر،مصر میں قرآن کریم کی تلاوت کے ساتھ قرأ ت پربھی کافی توجہ دی جاتی ہے،اور اس کابہترین نظم و نسق ہے ۔
اخیرمیں حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں صلاۃ وسلام پیش کیاگیااورصدرمحفل کی مبارک دعا کےساتھ یہ محفل اپنے اختتام کو پہنچا۔اس مبارک موقع پر شرکارمیں مولانا ضیاءالرحمن علیمی،مولانا غلام مصطفی ازہری،مولانا امام الدین سعیدی،مولانا محمدثاقب علیمی،مولوی طارق رضا،اور جمعیۃ الطلبۃ کے ممبران میں قریش احمد، غلام مرتضیٰ ، علی انور بطورخاص قابل ذکرہیں۔ 


0 Comments

اپنی رائے پیش کریں