سیرت پاک بلا تفریق مذہب سب کے لیے آئیڈیل اور نمونہ ہے: مفتی محمد کتاب الدین رضوی


Naqeebus sufia Mufti Kitabuddin Razwi

سرزمین دربھنگہ پر 70 واں سالانہ تین روزہ جلسۂ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری اجلاس سے مفتی صاحب کا خصوصی خطاب


(قلعہ گھاٹ، دربھنگہ)
پیغمبر اعظم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور ان کا طریقہ ہر مذہب و ملت بلکہ بنی نوع آدم کی ضرورت ہے، چاہے وہ ہندو ہو یا مسلم، حاکم ہو یا محکوم، امیر ہو یا غریب  سب کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کامیابی و کامرانی کا مینارۂ نور ہے.
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی 63 سالہ زندگی چار ادوار پر مشتمل ہے؛
مکی زندگی میں
(۱) قبل اعلان نبوت
(۲) بعد اعلان نبوت
اور مدنی زندگی میں
(۳) قبل فتح مکہ
(۴) بعد فتح مکہ
ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پاک کا مطالعہ کریں اور یہ جاننے کی کوشش کریں کہ کس سچویشن اور حالت میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا طرز عمل اپنایا اور کس طرح امن و سلامتی کی مثالیں قائم فرمائی.
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مکی زندگی کے چالیس سال حلم و بردباری، صلہ رحمی اور بھائی چارگی کی مثال ہے. آپ کا صبر و شکر اور عفو و در گذرا اعلان نبوت کے بعد سے ہجرت کے زمانے تک میں خصوصیت کا حامل ہے. ہجرت کے بعد سے فتح مکہ کا دور آپ کا پیغمبرِ امن و امان اور صلح و آشتی کا نمونہ ہونا بتاتا ہے اور بعد فتح مکہ کا جغرافیائی جائزہ معاشرے میں دین الٰہی کے نفاذ اور قوانین کی پاسداری کے انمٹ نقوش کا پتہ دیتا ہے. ان خیالات کا اظہار جامعہ عارفیہ، الٰہ آباد کے نائب پرنسپل نقیب الصوفیا مفتی محمد کتاب الدین رضوی نے کیا. آپ نے لوگوں کو رسول پاک کی محبت اور ان پر ایمان لانے کے تقاضوں  کو  بھی بیان کیا.

Ameen e Shariyat Mufti Abdul Wajid Quadri
مفتی صاحب سے پیشتر خطیب و سرپرستِ اجلاس، امین شریعت مفتی عبد الواجد قادری نے اپنے مختصر اور جامع خطاب میں بیان کیا کہ نبئ رحمت کی یاد اور اس کا ذکر ایمان و محبت کا تقاضا ہے. اس لیے ہم تمام مسلمانوں پر لازم ہے کہ ہم اپنے رب کی اس نعمت عظمٰی کا خوب خوب چرچا کریں.
نعت خواں حضرات میں جناب شاکر رضا نوری،  پٹنہ و محمد رضوان احمد دربھنگوی، حیدر رضا خان اور عبد السلام نوری شریک رہے.
Shakir  Raza Noori,  Patna

اخیر میں صدر اجلاس قاضی شہر دربنھگہ کمشنری مفتی عبدالغفار ثاقب نے تمام حاضرین، منتظمین، اور علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا اور تمام امت مسلمہ کے حق میں دعا فرمائی.

0 تبصرے

اپنی رائے پیش کریں

google.com, pub-3332885674563366, DIRECT, f08c47fec0942fa0