خانقاہ عارفیہ کا تحقیقی و اشاعتی ادارہ ’’شاہ صفی اکیڈمی ‘‘ مسلسل علوم اسلامیہ بالخصوص تصوف اور صوفیہ سے متعلق لٹریچر اور تراجم کو کتابی شکل میں شائع کرنے میں مصروف ہے ۔ متحرک و فعال ذی علم نوجوانوں کی ایک ٹیم آئے دن علمی و تحقیقی رشحات کے تحفے منظر عام پر لا رہی ہے ۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی تصوف پر علمی و تحقیقی مجلہ سالنامہ ’’الاحسان‘‘ ہے جس کی گذشتہ چھ شمارے کی اشاعت کے بعد اب ساتویں شمارہ کو منظر عام پر لایا گیا ہے ۔ یہ شمارہ تصوف اور اہل تصوف سے متعلق تحقیقی مضامین پر مشتمل ہے ۔

جیسے اہم موضوعات اس میں شامل ہیں ۔ ساتھ ہی ’’بیعت و ارادت کی شرعی حیثیت ‘‘کے عنوان سے پروفیسر الطاف اعظمی کا مقالہ بھی شامل اشاعت ہے ؛ جب کہ علامہ ذیشان احمد مصباحی نے صوفی بیعت سے متعلق بعض شبہات کا ازالہ لکھ کر اس قسم کے شبہات کا جواب بھی رقم کیا ہے ۔
۲۱ ربیع الثانی مطابق 20 جنوری ۲۰۱۷ کو ’’جشن یوم غزالی ‘‘ کے موقع پر علما ، مشایخ کےہاتھوں اس کا رسم اجرا عمل میں آیا۔

- محدثین کی سنیت اور صوفیت : ایک تحقیق مطالعہ
- علم حدیث میں صوفیہ کا منہج
- علم لدنی : ایک علمی مطالعہ
- کتب تصوف کے مطالعے کے اصول
- حدیث :اتخاذ القبور مساجد ایک مطالعہ
- خلافت کے شرائط ، حقوق اور آداب
- الٰہیاتی تفکر کی شاعرانہ ترسیل ۔
جیسے اہم موضوعات اس میں شامل ہیں ۔ ساتھ ہی ’’بیعت و ارادت کی شرعی حیثیت ‘‘کے عنوان سے پروفیسر الطاف اعظمی کا مقالہ بھی شامل اشاعت ہے ؛ جب کہ علامہ ذیشان احمد مصباحی نے صوفی بیعت سے متعلق بعض شبہات کا ازالہ لکھ کر اس قسم کے شبہات کا جواب بھی رقم کیا ہے ۔
۲۱ ربیع الثانی مطابق 20 جنوری ۲۰۱۷ کو ’’جشن یوم غزالی ‘‘ کے موقع پر علما ، مشایخ کےہاتھوں اس کا رسم اجرا عمل میں آیا۔

0 تبصرے
اپنی رائے پیش کریں