اللہ کے دوستوں کے ذکر کی محفل ، اللہ کی تعلیمات اور اس کی نعمتوں کی یاد دلاتی ہے: مولانا ضیاءالرحمن علیمی



اللہ کے دوستوں کے ذکر کی محفل ، اللہ کی تعلیمات اور اس کی نعمتوں کی یاد دلاتی ہے: مولانا ضیاءالرحمن علیمی 

 اللہ دیا مارکٹ، کانپور میں عارف باللہ داعی اسلام شیخ ابو سعید محمدی صفوی دام ظلہ العالی کی سرپرستی میں منعقد " دعوت حق کانفرنس " میں مولانا ضیاء الرحمن علیمی نے محبوب سبحانی اور محبوب الہی کی سیرت اور تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ اللہ والوں کی صحبت میں اللہ کی بندگی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اور اللہ کے دوستوں کے ذکر کی محفل ، اللہ کی تعلیمات اور اس کی نعمتوں کی یاد دلاتی ہے ۔
 مولانا مجیب الرحمن علیمی نے فرمایا کہ اس مہینہ میں ہم محبوب سبحانی اور محبوب الہی کا عرس مناتے ہیں لیکن ان کی تعلیمات کی طرف توجہ نہیں دیتے ـ ضرورت ہے کہ ہم ان اللہ والوں کی تعلیمات پر عمل کریں اور ان برزگوں نے جس طرح اللہ کی رضا کی خاطر کوشش کی اسی طرح ہم سب کو کوشش کرنی چاہیے، بندہ جب اللہ کی رضا کے طلب کی کوشش کرتا ہے تو اللہ اس کو اپنے فضل و رحمت کی چادر میں لے لیتا ہے اور بندے کو اس کی طلب سے زیادہ عطا کرتا ہے ۔
 مداح رسول اویس رضا گجراتی اور زاہد سعیدی نے حمد و نعت اور منقبت پیش کی، ضمیر احمد اور عمران احمد نے اس پروگرام کا اہتمام کیا ، ہر مہینہ کے دوسرے اتوار کو یہ پروگرام منعقد ہوتا ہے، فروری میں ۱۲ تاریخ کو دوپہر ۲ بجے سے چار بجے منعقد ہوگا ۔ان شاءاللہ ۔

0 تبصرے

اپنی رائے پیش کریں

google.com, pub-3332885674563366, DIRECT, f08c47fec0942fa0