جامعہ عارفیہ کے لیے ایک نئے ہاسٹل کا سنگ بنیاد ،شاہ صفی اکیڈمی کی تین نئی کتابوں کا رسم اجرا
پریس ریلیز؍سید سراواں،کوشامبی
داعی اور مبلغ کو چاہیے کہ وہ نرم روی اختیار کریں اور لوگوں تک بہتر انداز میں دین پہنچانے کی کوشش کریں ۔جب تک ہماری زبان اور ہمارے اعمال اس قابل نہیں ہو جاتے کہ اس سے لوگوں کو سلامتی پہنچے ہم دین کے صحیح داعی نہیں بن سکتے ۔ ان خیالات کا اظہارغزالی ڈے کے چیف گیسٹ جناب پروفیسرمعین الدین جینابڑے صاحب (جواہر لال نہرو یونیورسٹی)نے کیا ۔موصوف یہاں طلبۂ جامعہ عارفیہ کی تنظیم ’’جمعیۃ الطلبہ‘‘ کے سالانہ پروگرام جشن یوم غزالی میں شرکت کے لیے تشریف لائے تھے ۔اسی نشست میں غزالی ڈے مسابقہ میں کامیاب طلبہ کو داعی اسلام کے ہاتھوں انعامات سے بھی سرفرا ز کیا گیا ۔ اس خاص موقع پر جامعہ عارفیہ کے استاذ مولانا ضیاء الرحمٰن علیمی کو ان کی علمی و تحقیقی خدمات پر جمعیت کی جانب سے ـ’’العارف‘‘ ایوارڈ پیش کیا گیا ۔

![]() |
مجمع السلوک کی رونمائی کا منظر |

فجر تک سماع کی محفل سجی رہی ،جس میں خانقاہ کے قوالوں نے اردو ، ہندی و فارسی زبانوں میں صوفیانہ کلام پیش کر کے مریدین و سالکین و طالبین کے قلوب کو مسرور کیا ۔نماز فجر سے پہلے قل کی محفل ہوئی اور نمازکے بعد لنگر عام کا اہتمام ہوا ۔ اس موقع جامعہ عارفیہ کے لیے ایک نئے ہاسٹل کی بنیاد بھی رکھی گئی۔
0 تبصرے
اپنی رائے پیش کریں