جشن عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے پیغام امن و شانتی کانفرنس کا انعقاد


سرزمین دربھنگہ پر نیناگھاٹ میں مسلم فاؤنڈیشن کا شاندار اقدام 
 جشن عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے پیغام امن و شانتی کانفرنس کا انعقاد
29 نومبر 2016
 نبی رحمت کی پیدائش کے موقع پر علاقے کے تمام مسالک و مذاہب کے لوگوں تک حضرت محمد ﷺ کی حیات مبارکہ کا پیغام اور آپ ﷺ کی سیرت سے لوگوں کو واقف کرانے کی غرض سے نیناگھاٹ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں مقرر خصوصی خطیب الصو فیہ حضرت علامہ و مولانا عارف اقبال مصباحی(ڈائریکٹر آف الخیر ایجوکیشنل اینڈ ولیفیئر ٹرسٹ، بہار)نےسیرت پر سیر حاصل گفتگو کی ۔ آپ نے اپنے بیان میں بتایا کہ نبی رحمت عدل و انصاف کا پیغام لے کر تشریف لائے ۔ مساوات کا ایسا پیغام لے کر آئے جو ساری انسانیت کے لیے لائق عمل اور قابلد تقلیداصول ہے ۔آپ انصاف سے بڑھ کر مقام عدل پر فائز تھے جہاں بلا تفریق مذہب و مسلک سب کے لیے برابر حقوق اورمساوات کا درس ملتا ہے ۔ نبی کی بعثت کا مقصد رشتوں کو جوڑنا اور ظلم کرنے والوں کو معاف کرکےصلہ رحمی اور اخوت کی فضا کو قائم کرنا تھا ۔ پروگرام بروز جمعرات صبح ۹ بجے سے دوپہر تک جاری رہا ۔ قرب و جوار کے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، جس میں علاقے بھر کے کئی علما زینت اسٹیج رہے ۔ مسلم فاؤنڈیشن کے بانی جناب شکیل الرحمٰن خان کی قیادت میں پروگرام بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا ۔

0 تبصرے

اپنی رائے پیش کریں

google.com, pub-3332885674563366, DIRECT, f08c47fec0942fa0