Hamd e Bari Taala - Alif Ba e Safwi



حمد باری تعالیٰ
داعیٔ اسلام شیخ طریقت شاہ احسان اللہ محمدی صفوی مدظلہ العالی

الف بائے صفویؔ 

الف سے اللہ اسمِ ذات ہے 
باسے باقی اس کی صفات ہے

 تا سے توبہ کر دنیا سے
 ثا سے ثابت رہ مولیٰ سے

 جیم سے جنت تیرا گھر ہے 
حا سے حق کی چاہ اگر ہے 

خا سے خدمت کر مرشد کی 
خدا نما ہے اس کی ہستی 

دال سے دل اللہ کا گھر ہے 
ذال سے ذاکر قلب اگر ہے 

را سے ریاضت کا پھل توڑو 
زا سے زہدِ نفس نہ چھوڑو

 سین سے سجدے میں کھو جاؤ
 شین سے شرک و دوئی مٹاؤ

صاد سے صوفی صافی ہو جا 
ضاد سے ضعفِ ارادت بے جا

 طا سے طاہر دیکھ سراپا
 ظا سے ظہور اللہ کا جلوا 

عین سے عینیت کو جگا دے 
غین سے غیریت کو مٹا دے

 فا سے فاقہ شانِ عبادت
 قاف قناعت جانِ عبادت

 کاف سے کافی اللہ اللہ 
لام سے لاشک بے شک اللہ 

میم محمد مرشد و رہبر
 نون نبیٔ اول و آخر 

واؤوصی و نائب حیدر 
ہا سے ہادی بعد پیمبر

 یا سے یاور اللہ اللہ 
شیخ سعیدؔ احسان اللہ 

فانی فی ﷲ باقی باﷲ
 آیۃٌ من آیات ﷲ

0 تبصرے

اپنی رائے پیش کریں

google.com, pub-3332885674563366, DIRECT, f08c47fec0942fa0