مناجات عاشقان الٰہی
دکھا کر اپنا جلوا یا الٰہی
بدل دے دل کی دنیا یا الٰہی
کچھ ایسا لطف فرما یا الٰہی
کہ دیکھوں تیرا جلوا یا الٰہی
ترے رخ کے علاوا یا الٰہی
نہ دیکھوں کچھ خدا را یا الٰہی
قیامِ شب ہو اور جلوے ہوں تیرے
کروں سجدہ پہ سجدا یا الٰہی
جو دیکھے مجھ کو وہ ہو جائے بے خود
کر استغراق ایسا یا الٰہی
مری ہستی کے پردہ میں سرا پا
تو ہی ہو جلوہ فرما یا الٰہی
ترے ہی نور سے میں تجھ کو دیکھوں
ہر اک شئی میں ہویدا یا الٰہی
سعیدؔ اللہ ہی اللہ ہو باقی
فنا ہو جائوں ایسا یا الٰہی
دکھا کر اپنا جلوا یا الٰہی
بدل دے دل کی دنیا یا الٰہی
کچھ ایسا لطف فرما یا الٰہی
کہ دیکھوں تیرا جلوا یا الٰہی
ترے رخ کے علاوا یا الٰہی
نہ دیکھوں کچھ خدا را یا الٰہی
قیامِ شب ہو اور جلوے ہوں تیرے
کروں سجدہ پہ سجدا یا الٰہی
جو دیکھے مجھ کو وہ ہو جائے بے خود
کر استغراق ایسا یا الٰہی
مری ہستی کے پردہ میں سرا پا
تو ہی ہو جلوہ فرما یا الٰہی
ترے ہی نور سے میں تجھ کو دیکھوں
ہر اک شئی میں ہویدا یا الٰہی
سعیدؔ اللہ ہی اللہ ہو باقی
فنا ہو جائوں ایسا یا الٰہی
شیخ ابو سعید شاہ احسان اللّٰہ محمدی
مظہر کامل
محمد مظہر کامل ہے حق کی شان عزت کا
نظر آتا ہے اس کثرت میں کچھ انداز وحدت کا
یہی ہے اصل عالم مادہ ایجاد خلقت کا
یہاں وحدت میں برپا ہے عجب ہنگامہ کثرت کا
گدا بھی منتظر ہے خلد میں نیکوں کی دعوت کا
خدا دن خیر سے لائے سخی کے گھر ضیافت کا
بڑھیں اس درجہ موجیں کثرت افضال والا کی
کنارہ مل گیا اس نہر سے دریائے وحدت کا
الٰہی منتظر ہوں وہ خرام ناز فرمائیں
بچھا رکھا ہے فرش آنکھوں نے کمخواب بصارت کا
وہ چمکیں بجلیاں یارب تجلی ہائے جاناں سے
کہ چشم طور کا سرمہ ہو دل مشتاق رویت کا
رضائے خستہ جوش بہر عصیاں سے نہ گھبرانا
کبھی تو ہاتھ آجائے گا دامن ان کی رحمت کا
محمد مظہر کامل ہے حق کی شان عزت کا
نظر آتا ہے اس کثرت میں کچھ انداز وحدت کا
یہی ہے اصل عالم مادہ ایجاد خلقت کا
یہاں وحدت میں برپا ہے عجب ہنگامہ کثرت کا
گدا بھی منتظر ہے خلد میں نیکوں کی دعوت کا
خدا دن خیر سے لائے سخی کے گھر ضیافت کا
بڑھیں اس درجہ موجیں کثرت افضال والا کی
کنارہ مل گیا اس نہر سے دریائے وحدت کا
الٰہی منتظر ہوں وہ خرام ناز فرمائیں
بچھا رکھا ہے فرش آنکھوں نے کمخواب بصارت کا
وہ چمکیں بجلیاں یارب تجلی ہائے جاناں سے
کہ چشم طور کا سرمہ ہو دل مشتاق رویت کا
رضائے خستہ جوش بہر عصیاں سے نہ گھبرانا
کبھی تو ہاتھ آجائے گا دامن ان کی رحمت کا
اعلٰی حضرت امام احمد رضا علیہ الرحمہ
0 تبصرے
اپنی رائے پیش کریں