Islam Mein Rang o Nasl Ki Bunyad Par Koi Fazilat Nahin Hai

Alehsan Media
0
اسلام میں کسی کو رنگ و نسل کی بنیاد پر کوئی فضیلت نہیں ہے
مولانا مجیب الرحمن علیمی

بابو پوروہ کانپور میں دعوت حق کانفرنس میں خطاب فرماتے ہوئے مولانا مجیب الرحمن علیمی نے فرمایا کہ اسلام مکمل نظام زندگی کا نام ہے جو دنیا اور آخرت میں کامیابی کا ضامن ہے ۔اسلام کی نہ کوئی برادری ہے اور نہ وطنیت ہے ،اسلام ان سب سے بلند ہے ۔اسلام کے مطابق اللہ کے نزدیک عزت و احترام والا وہی ہے جو اللہ سے زیادہ ڈر نے والا اور اس کے احکام پر عمل کرنے والا ہے ۔ اسلام میں کسی کو ذات برادری اور رنگ و نسل کی بنیاد پر کوئی فضیلت نہیں ہے ۔
مفتی کتاب الدین رضوی استاذ جامعہ عارفیہ نے فرمایا کہ انسان اللہ کا کامل بندہ جب بن جاتا ہے تو جنت اس کا ٹھکانہ ہوجاتی ہے اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب

انسان اپنی خواہشات سے بلند ہوکر اللہ کی رضا میں راضی ہوجائے، حضرت حسن بصری نے فرمایا کہ جب میں نے جان لیا کہ میرا رزق دوسرا نہیں لے سکتا تو میں رزق کے تعلق سے بے فکر ہوگیا اور جب میں نے جان لیا کہ میرے اعمال کا حساب دوسرا نہیں دے گا تو میں اللہ کے احکام کی پیروی میں لگ گیا اور جب مجھے یقین ہوگیا کہ اللہ ہمارے ہر خیال سے باخبر ہے تو اس کے حکم کے خلاف عمل سے مجھے حیا آئی اور میں اس کی نافرمانی سے رک گیا اور جب مجھے معلوم ہوگیا کہ موت اپنے وقت پر آکر رہے گی تو میں اس کی تیاری میں مصروف ہوگیا۔ ہمیں بھی چاییے کہ ہم اپنی خواہشات کی زنجیر کو توڑیں اور اللہ کی رضا کی طلب میں لگ جائیں اسی میں ہماری کامیابی ہے اور دونوں جہاں میں ہم اسی کے ذریعے سرخرو ہو سکتے ہیں ـ
مولانا اویس رضا گجراتی نے نعت و حمد کے اشعار پیش کیے، اس کانفرنس میں شہر کے عمائدین حضرات نے کافی تعداد میں شرکت کی ۔ جناب ضمیراحمد اور جناب عمران احمد کے انتظام سے یہ پروگرام ہر مہینہ منعقد ہوتا ہے، آئندہ ۱۱ مارچ کو رات میں ۹ سے ۱۱ بجے کے درمیان یہ پروگرام منعقد ہوگا جس میں عارف باللہ داعی اسلام شیخ ابو سعید محمدی صفوی سجادہ نشیں خانقاہ عارفیہ، سید سراواں شریف بھی تشریف لائیں گے ۔

Post a Comment

0Comments

اپنی رائے پیش کریں

Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !