Kya Ap Jante Hain?



کیا آپ جانتے ہیں؟
نصرت پروین

  • حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت، حضرت آدم علیہ السلام کے چھ ہزار سات سو پچاس(۶۷۵۰) سال بعد ہوئی۔
  •  حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت مکہ معظمہ میں اس مکان میں ہوئی جو ’’دار محمد بن یوسف‘‘ سے مشہور ہے۔
  •  حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ملک شام کا پہلا سفر بارہ سال کی عمر میں کیا۔ ز قرآن کریم کو سب سے پہلے کتابی شکل میںجمع کروانے کی سعادت حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے مشورے سے حاصل ہوئی۔
  •  قرآن کریم میں اعراب لگانے کی سعادت حجاج بن یوسف کو حاصل ہے۔
  •  قرآن کریم میں ایک صحابی کا ذکرنام کے ساتھ آیا ہے ۔ یہ خوش نصیب صحابی حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ ہیں۔
  •  قرآن کریم میں سات سو بار نماز کی تاکید آئی ہے۔ ز ساری عبادتوں میں نماز کا درجہ سب سے افضل ہے۔
  •  ایمان کی علامت نماز ہے۔ ز نماز جنت کی کنجی ہے اور نماز کی کنجی طہارت ہے۔
  •  مروّجہ اذان شرعی کے کلمات حضرت عبد اللہ بن زید انصاری رضی اللہ عنہ کو خواب میں عطا ہوئے۔
  •  اذان کی ابتدا سن ایک ہجری میں ہوئی۔ ز سب سے پہلے فجر کے وقت اذان دی گئی۔
  •  اذان کے لیے سب سے پہلے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے مینار تعمیر کرایا تھا۔
  •   معراج العاشقین ‘خواجہ بندہ نواز گیسو دراز کی تصنیف ہے۔
  • ’کشف المحجوب‘ تصوف کی اہم ترین کتابوں میں سے ایک ہے۔
  •  ابوالقاسم القشیری کی مشہور تالیف’رسالۂ قشیریہ‘ کا شمار اسلامی تصوف کی اولین مستند کتابوں میں ہوتا ہے۔ 
  •  ’نفحات الانس ‘مولوی عبدالرحمن جامی کی تصنیف ہے۔
  •  ’مثنوی معنوی ‘کے مصنف مولانا جلال الدین رومی ہیں۔
  •  سلسلۂ عالیہ قادریہ کو شیخ عبد القادرجیلانی رحمۃ اللہ علیہ سے نسبت ہے۔ 
  •  سلسلۂ چشتیہ کو حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ سے نسبت ہے۔
  •  سلسلۂ نقشبندیہ کو حضرت خواجہ بہاء الدین نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ سے نسبت ہے۔
    سلسلۂ سہروردیہ کو حضرت ابو نجیب سہروردی رحمۃ اللہ علیہ سے نسبت ہے۔

0 Comments

اپنی رائے پیش کریں