Part Time Courses



جز وقتی کورسیز
Part Time Courses
ذکی اللہ مصباحی


سرٹیفکٹ، ڈپلوما، ایڈوانس ڈپلوما، پی جی ڈپلوما
کسی بھی مضمون اورفن سے متعلق مختصر مدت میں جوبنیادی اورابتدائی تعلیم دی جاتی ہے، اسے سرٹیفکٹ کورس کہتے ہیں۔ جس میں درمیانہ معیار کی تعلیم دی جائے تو اسے ڈپلوما کورس کہتے ہیں۔ ایڈوانس ڈپلوما جس میں تفصیلی تعلیم دی جائے۔ پی جی ڈپلوما بی اے کے بعد ہوتا ہے۔ یہ دھیان رہے کہ ڈپلوما کے کورسیز عام طور پر جزوقتی(Part Time) ہوتے ہیں جن کی کلاسیں شام یا صبح کے نظام الاوقات میں ہوتی ہیں۔
سرٹیفکٹ، ڈپلوما، ایڈوانس ڈپلوما اِن لنگویجیز
تینوں لیبل کے کورسیز مختلف زبانوں میں ہوتے ہیں ،مثلاً :عربی،اردو،فارسی،انگلش، فرنچ، جرمن، اسپینی، جاپانی، پشتو وغیرہ۔ جس میں تبدریج اس زبان کو پڑھایا جاتا ہے۔ ایڈوانس ڈپلوما کا معیار وہی ہوتا ہے جو کسی زبان میں ایم اے کے طالب علم کا ہوتا ہے۔ ایک خاص بات یہ کہ عربک ڈپلوما کے کورسیز میں تراجم پر زیادہ دھیان دیا جاتا ہے۔
ڈپلوما اِن جرنلزم: اس کورس میں صحافت سے متعلق تعلیم دی جاتی ہے۔ یہ ڈپلوما کہیں ایک سال کا ہوتا ہے اور کہیں دو سال کا۔ اس کورس کو کرنے کے بعد طالب علم صحافت کی تکنیک سے واقف ہو جاتا ہے اور صحافت میں اپنی جگہ بنا سکتا ہے۔ یہ کورس انگلش، اردو اور ہندی میڈیم میں ہوتا ہے۔

ڈپلوما اِن ٹی وی جرنلزم:
اس کورس میں ٹی وی کی صحافت سے متعلق اہم اور بنیادی باتوں کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اس میں مضامین کے طور پر رپورٹنگ، نیوز ریڈنگ، خبروں کی ایڈیٹنگ، ٹی وی سیریل وغیرہ سے متعلق تعلیم دی جاتی ہے۔ اس کورس کو کرنے کے بعد ٹی وی چینل میں مناسب کام کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔
ڈپلوما اِن ماس میڈیا:
اس کورس میں عوامی ترسیل کے جتنے بھی ذرائع ہیں وہ سب شامل ہوتے ہیں یعنی اخبار، ریڈیو، ٹیلی ویژن، سنیما اور انٹرنیٹ وغیرہ۔ جس میں ان ذرائع کی خوبیاں ،ان کے اثرات اور اس میں کام کرنے کے طریقے سے متعلق مضامین شامل نصاب ہوتے ہیں۔ اس کورس کو مکمل کرنے کے بعد طالب علم میڈیا سے متعلق کام کرنے کا اہل ہو جاتا ہے۔ یہ کورس انگلش، اردو اور ہندی میڈیم میں ہوتا ہے۔
پی جی ڈپلوما اِن ہیومن رائٹس:
اس کورس میں انسانی حقوق سے متعلق علوم کی تعلیم دی جاتی ہے۔ عالمی سطح پر اقوام متحدہ کے ذریعے انسانی حقوق کا مینی فیسٹو (دستور) کو نظر میں رکھ کر دنیا کے مختلف حصوں میں جہاں کہیں بھی انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے اس کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ ہیومن ریسورس، ہندوستان میں عورتوں کی حیثیت، انسانی حقوق کا تاریخی پس منظر اور عالمی قانونی دفعات اور انسانی حقوق کے مسائل اور اس کے حل کے طریق کار سے بحث ہوتی ہے اور دنیا بھرمیں پھیلے انسانی حقوق پر کام کر رہی تنظیموں سے روشناس کرایا جاتا ہے۔ یہ کورس انگلش میڈیم میں ہوتا ہے ۔ اس کے ذریعہ رضاکاراداروںNGO) (میں کام کیا جا سکتا ہے۔
ڈپلوما اِن کونفلکٹ اینڈ منیجمنٹ:
اس کورس میں سیاسی اور سماجی تنازعات کا مطالعہ کرایا جاتا ہے اور اس کے اصل سبب اور علل کو جاننے کے لائق بنایا جاتا ہے، ساتھ ہی ساتھ چند افراد کے درمیان اختلاف سے لے کر عالمی سطح کے اختلافات کا مطالعہ کرایا جاتا ہے اور امن و آشتی کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے کے لائق بنایا جاتا ہے۔ یہ کورس انگلش میڈیم میں ہوتا ہے۔ اس کے ذریعے طالب علم غیر تجارتی اداروں میں تنازعات پر ریسرچ کی حیثیت سے کام کرنے کا اہل ہو جاتا ہے۔
پی جی ڈپلوما اِن این جی اومنیجمنٹ:
اس کورس میں تنظیموں اور بڑے اداروں کے انتظام و انصرام کے اصول و ضوابط کی تعلیم دی جاتی ہے۔ خاص طور پر تنظیم کیا ہے، اس کی افادیت اور معنویت کو بدلتے حالات کے ساتھ کیسے برقرار رکھی جائے، تنظیموں اور اداروں کی تاریخ، عالمی سطح پر کام کر رہی تنظیموں کی خصوصیات، فنڈ ریزنگ کے نت نئے طریقے، ٹریننگ، پروجیکٹ میکنگ، افراد سازی، سماجی مسائل اور اس کے حل کے لیے جو بھی پیش رفت ہو اسے کامیاب بنانے کا فن اور تکنیک کی تعلیم دی جاتی ہے۔

0 تبصرے

اپنی رائے پیش کریں

google.com, pub-3332885674563366, DIRECT, f08c47fec0942fa0