مسلمانوں میں فائنانشیل منیجمنٹ اور گورنمنٹ اسکیموں سے استفادے کے لیے بیداری لانے کی سخت ضرورت: پروفیسر عقیل الرحمن
19 مارچ 2017 کو دوپہر تین بجے جامعہ عارفیہ کے طلبۂ دعوہ و فضیلت کے لیے جناب ڈاکٹر عقیل الرحمن صاحب کا شیر بازار کے موضوع پرایک توسیعی خطاب ہوا۔موصوف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ آر سی اے(RCA)کے پروفیسر اور SEBIکے سورس پرسن ہیں۔انہوں نے شیر بازار اور اسٹاک مارکیٹ پر ایک جامع خطاب کیا اور بہت کم وقت میں زیادہ معلومات فراہم کیں، انہوں نے بتایا کہ مجھے افسوس ہے کہ مسلمان فائنانشیل منیجمنٹ کی طرف بالکل توجہ نہیں دیتے اورلاعلمی کا یہ حال ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری ہونے والی اسکیموں سے بھی فائدہ نہیں اٹھاپاتے اس لیے مسلمانوں میں اس سلسلے میں بیداری لانے کی سخت ضرورت ہے۔ موصوف کے خطاب بعد طلبہ کے سوال و جواب کا بھی سیشن رہا۔
![]() |
Mr. Aqeel ur Rahman |
Related Article
![]() |
Husain Saeed Safwi |
0 تبصرے
اپنی رائے پیش کریں