Rahmatul lil Alameen


 رحمۃ للعالمین
داعیٔ اسلام شیخ طریقت شاہ احسان اللہ محمدی صفوی مدظلہ العالی
اللہ اللہ جلوۂ ذات خدا
مظہرِ نورِ ظہورِ کبریا

جس کی ہستی نورِ ربُّ العالمیں
 جس کی صورت رحمۃُ للعالمیں

 اول و آخر محمد مصطفی
 باطن و ظاہر محمد مصطفی

 اوّل و آخر اُسی کی ذات ہے
 باطن و ظاہر اُسی کی ذات ہے

 آگیا اللہ کی جانب سے نور
 جس سے روشن ہو گئی بزمِ ظہور

مصطفی کی شکل میں سَر تا بَپا
ہو گیا نورِ خدا جلوہ نما

 بالیقیں وہ نور ہے نورِ مبیں 
ظاہر و باطن میں ختم المرسلیں

 جو محمد مصطفی سے پھر گیا
در حقیقت وہ خدا سے پھر گیا

 جو ہے جان و مال سے ان پر فدا
بس وہی غوث و قطب ہے با خدا

زندگی بے شک ہے اس کی زندگی
 جو کرے پابندیٔ حکمِ نبی

0 تبصرے

اپنی رائے پیش کریں

google.com, pub-3332885674563366, DIRECT, f08c47fec0942fa0