ایک علمی اور عملی کورس
’’الدبلوم العالى في الدعوة والعلوم الاسلامية‘‘ایک علمی اور عملی کورس ہے۔کیوں کہ اس کورس میں ہمیں جو کچھ بھی پڑھایا گیا اسے عملی میدان میں بھی لانے کی ترغیب دی گئی۔مثلا :دعوہ کورس میں ہمیں ایک کتاب ’’طرق تخریج الاحادیث‘‘ پڑھائی گئی اور پھر اساتذہ کی نگرانی میں چند کتابوں کی تحقیق اوراحادیث کی تخریج کی ذمہ داری بھی ہمارے سپرد کی گئی۔ اساتذہ نے پیدا ہونے والےنئے مسائل پر تحقیقی مقالہ لکھنے کی طرف توجہ دلائی۔ساتھ ہی طلبہ کے درمیان مقالہ پڑھنے اور اس پر ہونے والے اعتراضات پر جواب دینے کا سلیقہ سکھایا۔الحمد للہ میں نے بھی اپنی زندگی کے پہلے چار مقالات اسی کورس میں لکھے تھے اور اس پر طلبہ سے مناقشہ بھی کیا تھا۔
اس کورس کے بہت سارے امتیازات ہیں۔ اس کورس کی سب سے اہم خصوصیت ہے حضور داعیِ اسلام کی صحبت سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونا۔جس کے ذریعہ ہم خود کی اور پھر دوسروں کی اصلاح کرسکتے ہیں۔
آخری بات! میں فی الحال ’’جامعۃ الازہر، مصر‘‘ میں شعبہ کلیہ اصول الدین کے پہلے سال میں زیر تعلیم ہوں۔ اس بات کو بتانے کا مقصد یہ ہے بسا اوقات جب بڑے بڑے دکتور کلاس میں لیکچر دیتے ہیں اور کسی موضوع پر بحث کرتے ہیں تو ذرا سی مسکراہٹ کے ساتھ دل میں خیال آتا ہے کہ اس تعلق سے ہمیں جامعہ عارفیہ کے دعوہ کورس میں باضابطہ پڑھایا جا چکا ہے۔
Related Article
میری ناقص رائےکے مطابق ہر ذی فہم وشعور کو اس کورس سے فائدہ اٹھاناچاہیے؛ کیوں کہ یہ ایسا علمی دسترخوان ہے کہ جس سے جو بھی جتنا بھی چاہے لے سکتا ہے اور دینے والا بھی منع نہیں کرتا۔
0 تبصرے
اپنی رائے پیش کریں