ایک تحقیقی اور دعوتی کورس
’’الدبلوم العالی فی الدعوۃ والعلوم الاسلامیۃ‘‘ ایک تحقیقی اور دعوتی کورس ہے۔ اس کورس میں داخل ہونے کے بعد میں اصول حدیث میں مصطلحات حدیث، تخریج حدیث جرح وتعدیل اور دراسۃ الاسانید جیسے فنون سے واقف ہوا-تفسیر میں تفسیر آیات الاحکام کو موضوعی لحاظ سے پڑھا۔ فقہ میں مذاہب اربعہ کے بنیادی اصول وضوابط کو جانا اور بہت سارے فقہی موضوعات پر ہندوپاک اور مصر وغیرہ کے علما کو پڑھا، ان کے دلائل کا تجزیہ کرکے کلاس میں استاذ اور رفقائے درس کے ساتھ مباحثہ ومکالمہ کیا جس سے ایک حد تک تحقیقی عنصر راقم کے اندر پیدا ہوا۔
جے این یو کے فارغ التحصیل مولانا ضیاء الرحمن علیمی صاحب سے انگریزی زبان میں خوب خوب استفادہ کیا- اس کے علاوہ حضرت داعیِ اسلام کی صحبت کے نتیجے میں میرے باطن میں خود احتسابی کے داعیےنے جنم لیا اور میں تزکیۂ نفس کی طرف مائل ہوگیا،اگرچہ بہت کچھ اپنی اصلاح نہ کرسکا۔ حضرت داعیِ اسلام کفار اور بدمذہبوں کے درمیان دعوت وتبلیغ کا کام کرنے میں غیر معمولی صلاحیت رکھتے ہیں، سو میں نے ان سے ان کا طریقہ دعوت وارشاد بھی سیکھا۔ اس کے علاوہ بھی بہت سی باتیں مجھے اس کورس میں سیکھنے کو ملیں۔
0 تبصرے
اپنی رائے پیش کریں