ابناء جامعہ عارفیہ نے ازہر شریف میں عارفیہ کا نام روشن کیا

Alehsan Media
0

 اگیارہ ستمبر 2018  بروز منگل کی صبح دس بجے طلبہ وافدین کی پارلیمانی کمیٹی کے زیر اہتمام اندلس کانفرنس ہال میں فارغین ازہر کے ساتھ ساتھ امتیازی اور اعلیٰ کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کے اعزازو اکرام میں ایک کانفرنس منعقد کی گئی جس میں سیکڑوں ممالک کے طلباء شریک ہوئے ۔
 اس پروگرام میں مہمانان خصوصی کے طور ازہر شریف کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد حسین محرصاوی، امین العام مجمع البحوث الاسلامیہ ڈاکٹر محی الدین عفیفی،  رابطہ عالمیہ خریج الازہر کے صدر ڈاکٹر عبدالفضیل قوصی اور شیخ الازہر کے مستشار ڈاکٹر سفیر عبدالرحمن موسیٰ کے علاوہ مختلفت ممالک کے ایمبیسڈران حضرات کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سی عظیم شخصیات حاضر تھیں۔
 فارغین ازہر نے ان عمالقہ کے ہاتھوں اپنے انعامات اور اعزازی سرٹیفیکیٹس حاصل کیں ساتھ ہی ساتھ امتیازی واعلیٰ کامیابی حاصل کرنے والے طلباء نے بھی اپنے اپنے انعامات حاصل کیے۔ اس ضمن میں قابل ذکر بات یہ ہے کہ جامعہ عارفیہ کے محنتی اور ہونہار طلباء نے بھی شاندار کامیابی حاصل کی اور اپنی علمی شغف کا بھر پور مظاہرہ کیا اور جامعہ عارفیہ کے کل چھ بچوں نے جید جدا کی تقدیر حاصل کرکے ازہر شریف میں جامعہ عارفیہ کانام روشن کیا، کامیابی حاصل کرنے والے طلباء یہ ہیں : مولانا محمدعلی عثمانی (جید جدا) ، ‎مولانا طارق رضا (جید جدا)، ‎مولانا غلام ربانی (جید جدا) ، ‎مولانا حامد رضا( جید جدا) ، ‎مولانا نور عالم (جید جدا) ، ‎محترمہ آفرین فاطمہ( جید جدا )
 ‎بلاشبہ یہ سب حضور داعی اسلام شیخ ابوسعید ادام اللہ ظلہ علینا زیب آستانہ عالیہ عارفیہ اور شیخ جامعہ عارفیہ کی تربیت اور ان کی دعاؤں کا ثمرہ ہے۔ اللہ تعالیٰ حضور داعی اسلام کو سلامت رکھے اور ان طلباء کو مزید توفیق بخشے کہ وہ اس سے بھی اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کریں۔




Post a Comment

0Comments

اپنی رائے پیش کریں

Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !