Jamiyat-al-Talaba

جمعیۃ الطلبۃکا قیام ۲۰۰۷ء میں ہوا۔ اساتذۂ جامعہ نے تعلیمی مسابقہ کا پروگرام اور مسابقاتی سرگرمیوں کی انجام دہی کے لیے طلبۂ جامعہ کی ایک تنظیم تشکیل کی جس کے تحت ہر سال طلبہ کو علمی مسابقہ منعقد کرنا تھا ، جس کا مقصد طلبہ میں علمی و عملی بیداری پیدا کرنا تھا۔ حجۃ الاسلام امام غزالی قدس سرہٗ کی طرف نسبت کرتے ہوئے ’’ جشن یوم غزالی ‘‘کے نام سے۲۰۰۷ء میں پہلا سالانہ علمی مسابقہ منعقدہوا، جس میں اساتذۂ کرام نےپروگرام میں شرکت کرنے والے طلبہ اور انتظامیہ طلبہ کا بھر پور تعاون کیا اور طلبہ کے علمی استفادے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے فعال ، نوجوان اور قائدانہ صلاحیت کے حامل علمائے کرام کوتوسیعی خطابات کے لیے مدعو کیا ۔ اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے کہ اس موقع پر طلبہ کے استفادے کے لیے علمی و دعوتی شخصیتوں کو مدعو کیا جاتاہے ۔
۲۰۱۴ء میں جامعہ کے ذمہ داران کی جانب سے جمعیۃ الطلبۃ کو اور منظم کرنے کی کوشش عمل میں آئی ۔طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اس کو طلبہ کی ایک ایسی تنظیم کے طور پر لانے کی تجویز رکھی گئی جس میں صرف ’’یوم غزالی‘‘ کی ذمہ داریوں کی تخصیص نہ رہی بلکہ جمعیت کو جامعہ اور خانقاہ کی خدمات پر بھی مامور کیا گیا ہے۔ جامعہ کی صفائی وغیرہ کا خیال رکھنا ، طلبہ کے درمیان اتحاد کو بحال رکھنے کی عملی کوشش اورطلبہ کی تبلیغی مشق کی خاطر قرب و جوار کے علاقوں میں انہیں تبلیغ و اشاعت کے لیے روانہ کرنا جیسی خدمات کو شامل کیا گیا ۔
۲۱؍ ربیع الآخر کے موقع پر محبوب سبحانی اور محبوب الٰہی کا مشترکہ عرس منایا جاتا ہےاس سے چند روز قبل ہی مسابقہ شروع کر دیا جاتا ہے اور اس میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو عرس کے پہلے دن انعامات سے سرفراز بھی کیا جاتا ہے ۔
سربراہ اعلیٰ حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علیناکی توجہات اور اساتذۂ جامعہ کی کاوشوں سے زیر تعلیم طلبہ ہی میں سے ہر سال چند منتخب طلبہ جمعیت کے نگراں کے طور پر اپنے فرائض انجام دیتے ہیں ۔و باللہ التوفیق والنجاح

جمعیت کی ذمہ داریاں اور خدمات
طلبہ کو ایمرجنسی حالت میں طبی سہولت فراہم کرنا طلبہ کی مالی ضرورت کی تکمیل کی کوشش کرنا
خانقاہ میں تشریف لائے ہوئے مہمانوں کی مہمان نوازی کرنا اردو اور انگریزی زبان میں اخبارات کا اجرا
علمی و ثقافتی مسابقہ یوم غزالی کی ذمہ داریوں کی انجام دہی ہفتہ واری بزم کا انتظام و انصرام
علاقائی سطح پر ائمہ و مبلغین کو روانہ کرنا اور ان کی راحت رسانی کا انتظام کرنا خانقاہ ؍جامعہ کی صفائی کا خاص خیال رکھنا
خانقاہ ؍ جامعہ کے احاطے میں کسی بھی اجنبی شخص کی فورا ًتفصیلات حاصل کرنا اور ا ن کے ساتھ حسن خلق سے پیش آنا خانقاہ ؍ جامعہ کے احاطے میں یا باہر رکھے ہوئے خانقا ہ ؍جامعہ کے سرمائےکی حفاظت کرنا
طلبۂ جامعہ کے لیے مینی بینک کی سہولت جامعہ عارفیہ کے فارغ شدہ علما اور تعلیم یافتہ طلبہ سے رابطہ کرنا

جشن یوم غزالی کے موقع پر جمعیۃ الطلبۃکے گذشتہ مہمانان خصوصی
2007-08
مولانا شہباز عالم مصباحی مولانا ذیشان احمد مصباحی
مولانا ارشاد عالم نعمانی مولانا ظفر الدین برکاتی

2008-09
مولانا خوشتر نورانی مولانا یٰسین اختر مصباحی
نوشاد عالم چشتی مولانا اسید الحق محمد عاصم القادری

2009-10
مولانا اسید الحق محمد عاصم القادری رحمۃ اللہ علیہ پروفیسر اختر الواسع
مولانا ارشاد عالم نعمانی مولانا ظفر الدین برکاتی

2010-11
ڈاکٹر سید شمیم الدین منعمی ، خانقاہ منعمیہ ، پٹنہ

2011-12
مولانا سید علیم اشرف جائسی مولانا یٰسین اختر مصباحی
احمد جاوید صاحب

2012-13
مفتی نظام الدین رضوی ، الجامعۃ الاشرفیۃ ، مبارکپور

2013-14
خصوصی خطاب : مفتی محمد کتاب الدین رضوی

2014-15
ڈاکٹر سیدشمیم الدین منعمی ڈاکٹر ابراہیم صلاح الہد ہد ، جامعۃ الازہر ، مصر

1 Comments

  1. Mashaallah
    Allah Jamia Arifia Ke talba Ko Salamat Rakhe Aur unko deen ka sachha Daie banae

    ReplyDelete

اپنی رائے پیش کریں