Dr Jahangir Hasan Misbahi Ko Doctorate Ki Degree Milne Par Jamia Arifia Ki Janib Se Mubarak Bad




۳۱ ؍ اکتوبر بروز پیر شعبۂ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے جملہ اساتذہ اور ریسرچ اسکالرز کی موجودگی میںجامعہ عارفیہ کے استاذ اور ماہنامہ خضرِ راہ کے ایڈیٹر  جہاں گیر حسن مصباحی کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کی گئی ۔ انہوں نے اپنا تحقیقی مقالہ پروفیسر شمس الحق عثمانی اور ڈاکٹر سرور الہدیٰ کی نگرانی میں یکے بعد دیگرے مکمل کیا ۔ ان کا تحقیقی موضوع تھا ’’ اعظم کریوی : حیات اور خدمات ‘‘ ۔ اعظم کریوی ، منشی پریم چند کے معاصر و ہم موضوع افسانہ نگاروں میں ایک منفرد افسانہ نگار کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ 
بحیثیت ممتحن پروفیسر معین الدین جینابڑے ، جواہر لال نہرو یونیورسٹی ، نئی دہلی نے انتخاب موضوع پر مبارک باد دینے کے ساتھ موضوع سے متعلق متعدد سوالات بھی کیے اور ریسرچ اسکالر کی جانب سے تسلی بخش جوابات پا کر انہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا حق دار قرار دیا ۔ اس کے بعد جملہ حاضرین نے بالعموم اور جملہ اساتذۂ کرام نےبالخصوص مبارک بادی پیش کی ۔ شرکا میں ذیشان احمد مصباحی،محمد ثاقب علیمی ، افتخار عالم علیمی ، حامد رضا خان علیمی ، سید تبریز ، ذیشان اختر ، مظاہر قاسمی وغیرہ بطور خاص قابل ذکر ہیں ۔ 
۱ ؍ نومبر کو ریسرچ اسکالر ڈاکٹر جہاں گیر حسن مصباحی جامعہ عارفیہ پہنچ گئے جہاں ارکان جامعہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور بانیٔ جامعہ داعی اسلام شیخ ابو سعید شاہ احسان اللہ محمد ی صفوی نےاس کامیابی پر دعاؤں سے نوازا ۔ 

1 Comments

اپنی رائے پیش کریں