انسانی اقدار کا فروغ صرف پیغمبر اعظم کی تعلیمات سے ہی ممکن ہے:امام الدین سعیدی

Maulana Imamuddin Saeedi, Chairman Al-ehsan Organization 
انسانی اقدار کا فروغ صرف پیغمبر اعظم کی تعلیمات سے  ہی ممکن ہے:امام الدین سعیدی

(روضہ شریف.مہوتری)
 آج دنیا  میں جیسی بدامنی اور عدم تحفظ کی فضا بنی ہو ئی ہے اس سے یہی واضح ہوتا ہے کہ آج کا انسانی معاشرہ سخت اخلاقی بحران سے دوچار ہے اسی سبب سے ہر جانب انسانی اقدار کی پامالی ہورہی ہے ایسے خوف وہراس کے ماحول میں پھر سے انسانی قدروں کو بحال کرنے کی ضرورت ہے اور وہ صرف پیغمبر اعظم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات وتعلیمات کے ذریعہ ہی ممکن ہے مذکورہ خیال کا اظہار آج علامہ امام الدین سعیدی چیرمین الاحسان آرگنایزیشن نیپال نے کیا.
Maulana Zahid Hussain 

الاحسان آرگنایزیشن کے زیر اہتمام عید میلادالنبی کے موقع پرپیغام امن ومحبت کانفرنس کا انعقاد ہوا اس کانفرنس میں بلاتفریق مسلم وغیر مسلم سب لو گو ں نے شرکت کی ہزاروں کی تعداد میں ملک کے مختلف اطراف کے سامعین موجود تھے. افتتاحی خطاب مولانا زاہد حسین نے کیا جب کہ مولانا غلام مصطفی نے نعتیہ کلام سے سامعین کو محظوظ کیا. نظامت کے فرایض مو لانا تاج محمد نے انجام دیا. خصوصی طور سے مولا نا امجد علی  مولانا اصغر علی مولا نا محمد علی مولانا عبدالقادر وغیرہ قابل ذکر ہیں. اخیر میں سر پرست اجلاس کی دعاؤں پر تقریب کا اختتام ہوا.

1 Comments

  1. Mashaallah
    Sar zameen e Nepal par eid miladun nabi ka ehtimam jis mein mulim hindu sab ne mil kar hazrat muhammad SAW ka zikr kiya

    ReplyDelete

اپنی رائے پیش کریں