Namaz Ke Farayez


 نمازکے فرائض
 مولانا محمد یعقوب علی خاں

امام وخطیب مسجدخلیل اللہ

اللہ تعالیٰ اور اس کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے کے بعد سب سے زیادہ اہمیت جس عبادت کو حاصل ہے وہ نماز ہے۔نماز کسی بھی صورت میں معاف نہیں ہے۔نماز ہی وہ عبادت ہے جوایک بندے کو اللہ تعالیٰ سے ملاتی ہے اوراسے ہر اُس برائی سے الگ رکھتی ہے جس کے قریب جانے سے اللہ ناراض ہوتاہے۔قیامت کے دن جس فرض عمل کے متعلق سب سے پہلے سوال ہوگا وہ نماز ہی ہے۔
نماز ایک غیرمعمولی عبادت ہے جس کے تعلق سے حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:
’’الصلوۃ معراج المومنین۔‘‘ (شرح ابن ماجہ)
یعنی نماز میں ایمان والوں کو معراج حاصل ہوتی ہے۔
دوسری جگہ فرمایا گیا:
’’قرۃ عینی فی الصلوۃ۔‘‘(مسنداحمد)
  یعنی نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔
 تو جس عبادت میں بندے کو معراج حاصل ہو اور جس عبادت کے سبب سرورکائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچے ،اس کی فضیلت واہمیت کا اندازہ کون لگاسکتا ہے۔
 ذیل میں نماز کے فرائض بیان کیے جاتے ہیں تاکہ نماز کی ادائیگی میں کوئی کمی نہ رہ جائے ۔ 
نماز کے پانچ فرائض ہیں
قیام:قیام کی حدکم سے کم یہ ہے کہ ہاتھ پھیلائے تو گھٹنوں تک نہ پہنچیں اور پورا قیام یہ ہے کہ سیدھا کھڑا ہو۔
مسئلہ: فرض ، وتر، عیدین اورفجرکی سنت نمازمیں قیام فرض ہے ،اس لیے یہ نمازیںکسی عذر شرعی کے بغیر بیٹھ کر پڑھنے سے ادا نہ ہوں گی۔
قرأت: قرأت سے مراد یہ ہے کہ تمام حروف مخارج کے ساتھ ادا کیے جائیں اس طرح کہ ہر حرف صحیح طور پر واضح ہوجائے اور قرأت اتنی آوازسے ضروری ہے کہ پڑھنے والا خود سنے اور اگر اس قدر دھیمی آوازسے پڑھا کہ خود بھی نہ سنا اور کوئی چیز مانع بھی نہ تھی تو اس صورت میں نماز نہ ہوگی۔
رکوع: رکوع سے مراد یہ ہے کہ اتنا جھکے کہ ہاتھ بڑھائے تو گھٹنے تک پہنچ جائے اس سے کم جھکا تو رکوع نہ ہوا۔
مسئلہ: ہر رکعت میں دوبار سجدہ فرض ہے۔
قعدہ ٔاخیرہ:قعدہ ٔاخیرہ یہ ہے کہ نماز کی رکعتیں پوری کرنے کے بعد اتنی دیر تک بیٹھنا کہ اس میں ’’التحیات‘‘ مکمل پڑھی جا سکے، فرض ہے۔ اسی بیٹھنے کو   قعدۂ اخیرہ کہتے ہیں۔
خروج بصنعہ: قعدۂ اخیرہ کے بعد سلام ، کلام وغیرہ یاکوئی ایسا عمل جان بوجھ کرنا جو نمازکے منافی ہو ،وہ خروج بصنعہ کہلاتا ہے۔

مسئلہ:مقتدی کے لیے یہ بھی فرض ہے کہ امام کی نماز کو اپنے خیال میں صحیح تصور کرے اور اگرمقتدی اپنے نزدیک امام کی نماز کو باطل سمجھتا ہو تو اس کی نماز نہ ہوگی اگرچہ امام کی نماز صحیح ہو۔

0 تبصرے

اپنی رائے پیش کریں

google.com, pub-3332885674563366, DIRECT, f08c47fec0942fa0