Qaumi Council Se maali Taawun Hasil Karein

google.com, pub-3332885674563366, DIRECT, f08c47fec0942fa0

 مدارس/غیر سرکاری تنظیمیں/ ادارے قومی کونسل سے مالی تعاون حاصل کریں
شوکت علی سعیدی

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان وزارت ترقی انسانی وسائل شعبۂ ثانوی و اعلا تعلیم (Ministry of Human Resource  Development, Department of Secondry & Higher Education )، حکومت ہند کے ماتحت ایک خود مختار ادارے کی حیثیت سے قائم ہوئی اور پہلی اپریل1996سے یہ ادارہ سرگرم عمل ہے۔
قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، حکومت ہند کی مختلف منظور شدہ اسکیموں کے تحت غیر سرکاری تنظیموں اور افراد کو مالی تعاون فراہم کرتی ہے۔ رضا کار تنظیمیں/ سوسائٹیز/خیراتی ادارے / ٹرسٹ جو مناسب مرکزی یا ریاستی ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہوں، اردو زبان کی ترقی سے متعلق کسی اسکیم کے تحت مالی تعاون کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔
چند اسکیموں کی تفصیلات دی جارہی ہیں :
اردو تدریس کے لیے مالی تعاون کی اسکیم
 اس اسکیم کے تحت اردو زبان کی تدریس کے فروغ کے لیے غیر سرکاری تنظیموں کو مالی تعاون فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے غیر سرکاری تنظیموں کو اردو میں کونسل کا فاصلاتی تعلیم کورس یعنی انگریزی اور ہندی کے ذریعے اردو زبان کا ایک سالہ ڈپلوما کورس چلانے کے لیے ایک اردو اسٹڈی سنٹر قائم کرنا ہوگا۔
اردو زبان مین کونسل کا ایک سالہ ڈپلوما کورس چلانے کے لیے اہلیت:
1۔سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ کے تحت تین سال سے رجسٹرڈ ہوں۔
2۔ کار خیر کے لیے تعلیمی سرگرمیوں سے وابستہ ہوں۔
 3۔ کورس چلانے کے لیے تقریباً37.5 مربع میٹر جگہ۔
4۔ ایک سینٹر میں کم از کم 25 طلبہ رجسٹرڈ ہونے چاہئیں۔
 سیمینار ، کانفرنس، ورکشاپ کے لیے  مالی تعاون کی اسکیم
اس اسکیم کے تحت افراد، رضاکار تنظیموں کو لسانی، ادبی اور تہذیبی روایات کے موضوع پر سیمینار، کانفرنس، ورکشاپ منعقد کرنے کے لیے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔
تعاون کی نوعیت:
 1۔ جگہ کی بکنگ
2۔ شرکا کے لیے سکنڈ اے سی کا سفر خرچ اور کھانے کے اخراجات
3۔ عالمانہ مقالوں کے لیے اعزازیہ1000/- فی مقالہ
4۔ متفرق/ Contingency مصارف جو 5000 روپے سے زائد نہ ہوں۔
اہلیت:
اسکالر اور رضاکار تنظیمیں/سوسائٹی/ ٹرسٹ/ یونیورسٹی کے شعبے جو مناسب مرکزی یا ریاستی ایکٹ کے تحت گذشتہ تین برسوں سے رجسٹرڈ ہوں اور تعلیمی امور کے فروغ سے وابستہ ہوں۔
عربی تدریس کے لیے مالی تعاون کی اسکیم
 اس اسکیم کے تحت عربی زبان کی تدریس کے فروغ کے لیے غیر سرکاری تنظیموں کو مالی تعاون فراہم کیا جاتا ہے۔ وہ غیر سرکاری تنظیمیں جو اپنے احاطوں میں باضابطہ نظام کے تحت عربی، فارسی کلاسیز چلانے کے لیے اس زبان کو پڑھاتی ہیں، اس سے مستثنیٰ ہیں۔ غیر سرکاری تنظیموں کو عربی میں فاصلاتی تعلیم کورس، یعنی فنکشنل عربی دو سالہ ڈپلوما چلانے کے لیے ایک عربی اسٹڈی سنٹر قائم کرنا ہوگا۔
فنکشنل عربی ایک سالہ/ دو سالہ ڈپلوما کورس
 چلانے کے لیے اہلیت:
1۔تین سال پرانے رجسٹرڈ مدرسے/ رضا کار تنظیمیں/ غیر سرکاری تنظیمیں۔
2۔ کار خیر کے لیے تعلیمی سرگرمیوں سے وابستہ ہوں۔
 3۔ کورس چلانے کے لیے تقریباً37.5 مربع میٹر جگہ۔
4۔ ایک سینٹر میں کم از کم 25 طلبہ رجسٹرڈ ہونے چاہئیں۔
 مدرسوں/ رضا کار تنظیموں/ غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعے مندرجہ ذیل بنیادی سہولیات فراہم کرنا ضروری ہے:
٭کم از کم 25 طلبہ کے لیے میز اور کرسیاں یا لکھنے کی کرسیاں۔
٭جزوقتی معلم کے لیے ایک میز اور ایک کرسی۔
٭سفید، سیاہ بورڈ
٭وابستہ سہولیات کے ساتھ ایک آفس
٭روشنی، ٹوائیلیٹ، پینے کے پانی وغیرہ کی سہولیات، لڑکیوں کے لیے علیحدہ ٹوائیلٹ
٭ایک سائن بورڈ جس کی پیمائش4x6 سائز سے کم نہ ہو اور درست جگہ پر لگایا گیا ہو۔
عربی معلم کے لیے اہلیت:
عربی زبان میں گریجویٹ سطح کی استعداد اور اردو، انگریزی زبان کی معقول سمجھ۔
مالی تعاون کی حد:
٭جز وقتی عربی اساتذہ کے لیے3500/- روپے ماہانہ اعزازیہ،25سے49طلبہ کے لیے ایک معلم، 50سے99طلبہ کے لیے دو معلم،100سے زیادہ طلبہ کے لیے تین معلم، ایک اسٹڈی سنٹر میں زیادہ سے زیادہ تین معلم ہوں گے۔
٭مجموعی تعداد کے25فی صد طلبہ کو100/-روپے ماہانہ وظیفہ جو منتخب صورتوں میں ہوگا۔
٭اسٹیشنری، ڈاک اخراجات، کورس مواد کے لیے لوکل ٹرانسپورٹ خرچ، بجلی، فون، پانی وغیرہ کے لیے700/-روپے ماہانہ۔
٭ریکارڈ کیپر کے لیے500/-روپے ماہانہ، ان عربی اسٹڈی سینٹروں کے لیے جہاں150سے زیادہ طلبہ رجسٹرڈ ہوں۔
قومی کونسل کے مندرجہ بالا اسکیموں کے علاوہ اور بھی درجنوں اسکیمیں ہیں۔مثلاً:
مسودات کی اشاعت کے لیے مالی تعاون کی اسکیم
کتابوں رسائل جرائد کی تھوک خریداری کی اسکیم
قلیل میعادی مطالعہ (شارٹ ٹرم اسٹڈی) کے لیے مالی تعاون کی اسکیم
پروجیکٹ کے لیے مالی تعاون کی اسکیم
کمپیوٹر ایپلی کیشن اینڈ ملٹی لنگول ڈی۔ٹی۔پی سینٹر قائم کرنے کی اسکیم۔
کیلی گرافی اور گرافک ڈیزائن  کے لیے مالی تعاون کی اسکیم
ان شاء اللہ وقتاً فوقتاً ان کی تفصیلات بھی دی جائیں گی۔  


0 تبصرے

اپنی رائے پیش کریں