E-carrier

google.com, pub-3332885674563366, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ای -کیرئیر
شوکت علی سعیدی

دنیا جس تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، افراد کے ذہنوں میں بھی اسی رفتار سے تبدیلی آ رہی ہے۔ آج حالت یہ ہے کہ ہر انسانی عمل مشینوں کے زیر اثر ہو گیا ہے۔ انسانی ترقی کی یہ ایک عظیم صدی ہے جہاں تسخیرِ کائنات کے فطری و قدرتی اصول کے تکملہ کی کوشش میں انسان تیز گام ہے۔ زندگی کے ہر شعبے میں مشینوں کے استعمال نے انسانی وسائل کی تیز رفتار نشو و نما اور تربیت کے بہتر اور وسیع مواقع مہیا کیے ہیں۔ اسی نقطۂ عروج سے الیکٹرانکس کیرئیر یاE-Careerکا آغاز ہوتا ہے جو آج کا ایک موثر اور فائدہ بخش کیرئیر ہے۔
 کمپیوٹر سے اپنے آپ کو جوڑنا آج ہر شخص کی ضرورت بن گئی ہے۔چند سال پہلے انٹرنیٹ نے ہندوستان میں قدم جمائے۔ پھر بڑی تیزی کے ساتھ ہندوستان کے ہرشعبے میں اس کے لازمی استعمال نے اس کی ترقی کی رفتار بڑھانے کے ساتھ اس میں استحکام پیدا کر دیا۔ ملک کے تمام سرکاری و خانگی شعبے مختلف امور کی انجام  دہی کے لیے انٹر نیٹ ایک مرکزی میڈیم کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔
شعبۂ صحافت
پہلا اہم شعبہ صحافت کا ہے، پرنٹ ہو کہ الکیٹرانک میڈیا، دونوں زبردست مسابقتی دور سے گذر رہے ہیں۔ اس کے لیے انٹرنیٹ ایک اہم میڈیم کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور سٹیلائٹ، فائبر آپٹکس، انا لوگ، ڈِجٹل ٹیلی فون، نٹ ورکس میں ارتھ آربٹ سسٹم، ریڈیو لنکس وغیرہ سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔ انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے کوئی بھی شخص دنیا کے کسی بھی خطے کی خبر لمحوں میں پڑھ، دیکھ اور سن سکتا ہے اور اس اطلاع، تصویر یا انفارمیشن کو اپنے قبضے میں کر سکتا ہے ، پلک جھپکتے ہی لاکھوں اربوں لوگوں تک اس پیغام کو پہنچا سکتا ہے ۔
سیاحتی شعبے
سیاحتی شعبے میں انٹرنیٹ کے بڑے پیمانے پر استعمال نے تمام سیاحتی مراکز کو ایک دائرے میں لا کر کھڑا کر دیا ہے جس کی وجہ سے سیاحوں کے لیے بہت آسانیاں ہو گئی ہیں ۔اس شعبے کے تمام امور کی انجام دہی کے لیے انٹرنیٹ کے توسط سے ہی عالمی نیٹ ورکنگ سے استفادہ کیا جا رہا ہے اور اس پس منظر میں نوجوانوں کے لیے اس مخصوص اور بڑے شعبے میں اپنا کیرئیر بنانے کے مواقع وسیع طور پر مہیا ہو گئے ہیں۔
شعبۂ بزنس
تیسرا اہم شعبہ بزنس ہے۔ آج کے الیکٹرانک دور میں تجارت بے حد وسیع ہو گئی ہے جس کے لیے آج ایک لفظ بھی گڑھ لیا گیا ہے ای- کامرس۔ آج اپنی پسندیدہ کوئی بھی چیز دنیا کے کسی بھی گوشے سے گھر بیٹھے حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے گھر سے باہر جانے کی ضرورت نہ ہوگی۔ نہ چیز کی پسندیدگی کے لیے، نہ انتخاب کے لیے، نہ خریداری کے لیے اور نہ ہی رقم کی ادائیگی کے لیے۔ کوئی بھی شخص انٹرنیٹ کے ذریعے عالمی منڈی سے چیزیں خرید کر ان کی قیمت کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادا کر سکتا ہے۔
ان کے علاوہ زندگی کے تقریباً ہر شعبے میں کمپیوٹر اور الیکٹرانک اشیا کے استعمال کی ترقی کے مدِّ نظر آج انسان نے اپنے آپ کو 21ویں صدی کی ان الکیٹرانک ضرورتوں سے ہم آہنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔ اور انسانی زندگی اور ذہنی ارتقا کے ان تقاضوں کی تکمیل کے طور پر اداروں اور جامعات نے ان کیرئیرس کے لیے مختلف تربیتی پروگراموں کی فراہمی جاری رکھی ہے۔ بہتر ہوگا کہ ای- کیرئیر کے تعلیمی و تربیتی مواقع پر ایک نظر ڈالی جائے۔ سر دست چار اہم شعبوں پر محیط کیرئیر کا یہاں ذکر کیا جا رہا ہے۔
(1) E-Journalism
(2) Advertising and Feed back of the Net
(3) Profiting the Reader
(4) Content Generation and Research
(5) Content Design
(6) Visual Design, Colours Background
(7) Promotion in Web Environment Etc.
ای۔ ٹورزم کے تحت درج ذیل شعبوں میں طالب علم کو قابل بنایا جاتا ہے تاکہ اس کے کسی بھی چھوٹے یا بڑے شعبے میں کامیابی کے ساتھ عہد برآ ہو سکے۔
(1) Travel Planning on the Net
(2) On-Line Ticketing
(3) On-Line Hotel Reservation
(4) Value-Added Tourism Services
(5) On-Line Customer Servicing.
ای۔مارکیٹنگ کے تحت ان شعبوں میں تربیتی پروگرام فراہم ہیں۔
(1) Business and Marketting Strategies for the Net
(2) Building an E-Brand
(3) Website Positioning through strategic Tie-ups
(4) Customer Servicing on the Net.
ای۔انٹر پرینرشپ کے تحت ایک مکمل کورس اس انداز میں فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ بہ حیثیت مجموعی ایک بڑے عہدے پر یا بڑے کاروبار کے چھوٹے چھوٹے یونٹ میں ملازمت اختیار کی جا سکے۔
(1) Choosing of On-Line Business Model 
(2) Creating and Planning for Infrastructure 
(3) Logistics of YAN On-Line Business 
(4) Integration with Existing Business Developing Web Sites & Managing Websites. (5) Payment Processing Etc.
ان کے علاوہ ای۔ کامرس، ای۔ بزنس، ای۔ ہیلتھ کیئر، ای۔ کونسلنگ، ای۔ الائنس(شادی وغیرہ سے متعلق پیامات)۔جیسے سیکڑوں شعبوں میں مختلف کورسیز ہندوستانی جامعات اور تعلیمی اداروں میں آن لائن اور کلاسیز کے ذریعے سہ ماہی، ششماہی اور سالانہ مدت میں اور ریگولر یا فاصلاتی طرز میں فراہم ہیں۔ عام طور سے ہر سال جنوری سے جون تک ملک کے بڑے انگریزی روزناموں، علاقائی زبانوں کے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے اخبارات اور بہ طور خاص سرکاری ہفت روزہ روزگار سماچار (انگریزی، اردو، ہندی) میں ان تمام کورسیز کے اعلانیے شائع ہوتے ہیں۔10+2/PUC،بارہویں اور انٹرمیڈیٹ یا گریجویشن کے ساتھ یا بعد میں ان کورسیز میں داخلہ لیا جاتا ہے۔
بہتر یہی ہے کہ طالب علم اپنا ریگولر کورس کرتے ہوئے ان میں سے کوئی بھی پروگرام فاصلاتی طریقۂ تعلیم میں جاری رکھے اور ساتھ ہی انگریزی میں مہارت بھی پیدا کرے۔ واضح رہے کہ اس فیلڈ میں ابھی سب سے زیادہ چائنز اسٹوڈنٹ کی توجہ ہے۔ای۔ کیرئیر ہماری نسل کے درخشاں مستقبل کے لیے بے حد مفید ہے۔ 



0 تبصرے

اپنی رائے پیش کریں